خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 875 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 875

خطبات محمود ۸۷۵ ۴۰ سال ۱۹۳۸ جلسہ سالانہ کے متعلق احباب جماعت کو ضروری ہدایات (فرموده ۹ / دسمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- چونکہ میری طبیعت کچھ خراب ہے میں زیادہ بول نہیں سکتا لیکن اس کے ساتھ چونکہ میں جمعہ ہی کی خاطر لا ہور سے چل کر یہاں پہنچا ہوں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ خود ہی جمعہ پڑھاؤں۔دوستوں کو معلوم ہے کہ جلسہ سالانہ اب قریب آ رہا ہے جلسہ سالانہ ہم سے خاص طور پر مالی و جانی قربانیاں چاہتا ہے۔جو لوگ جلسہ کے لئے یہاں آتے ہیں ان کے کھانے وغیرہ کا انتظام کرنا ہوتا ہے اور پھر مہمان نوازی اور خدمت کے لئے آدمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔میں نے بار ہا بیان کیا ہے کہ ہونا یہ چاہئے کہ اگر مقدرت ہو تو جلسہ سالانہ کی مہمان نوازی کا بوجھ صرف قادیان کے لوگ برداشت کریں اور یا پھر زیادہ سے زیادہ ضلع گورداسپور کے لوگ مگر چونکہ ابھی ہماری مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ صرف قادیان کے لوگ ہی یہ بوجھ اٹھا سکیں اس لئے کم سے کم انہیں یہ تو کرنا چاہئے کہ بیرونی جماعتوں کی نسبت زیادہ حصہ لیں تا میز بانی کا کی جو حق اللہ تعالیٰ نے انہیں بخشا ہے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے سامنے بعض چھوٹے چھوٹے موانع پیش آ کر انہیں قربانی سے روک دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے دین کے سب پہلوؤں پر غور نہیں کیا ہوتا اور موت ان کی آنکھوں کے سامنے نہیں ہوتی۔