خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 849 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 849

خطبات محمود ۸۴۹ سال ۱۹۳۸ء ضروری ہے اور دونوں کے لئے مفید ہے، اس کے بغیر نہ ہماری اقتصادی حالت درست ہو سکتی کی ہے اور نہ مذہبی جدو جہد وسیع ہو سکتی ہے۔اگر میں دیکھتا کہ جماعت نے پہلا قدم پوری طرح اٹھایا ہے تو دوسرا مضبوطی کے ساتھ اٹھاتا ، لیکن ابھی میں دیکھتا ہوں کہ بہت اصلاح کی ضرورت ہے اس لئے دوسرا قدم نہیں اٹھا سکتا۔کھانے کے معاملہ میں بے شک دوستوں نے اصلاح کی ہے مگر دوسرے معاملات میں نہیں بلکہ مجھے اس کا بھی اعتراف ہے کہ ابھی تک خود ہمارے گھروں میں بھی کھانے اور لباس کو چھوڑ کر باقی امور میں اس کی پوری طرح پابندی نہیں کی جاسکی۔اور جب تک پہلا قدم صحیح طور پر نہ اٹھا لیا جائے دوسرا نہیں اٹھایا جاسکتا اس لئے میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ سادہ زندگی کے سب پہلوؤں پر عمل کرنے کی کوشش کریں تا ہماری اقتصادی حالت درست ہو سکے اور ہم اس قابل ہوسکیں کہ اپنے مالوں سے ہی خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر سکیں۔جماعت اگر اس کی اہمیت کو سمجھے تو چند سالوں میں ہی اہم دینی اور دنیوی تغیر پیدا ہوسکتا ہے۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اس بارہ میں ہمیں صحیح راستہ پر چلنے کی توفیق دے جماعت میں بھی اور ہمارے گھروں میں بھی۔اس مطالبہ کی اہمیت پوری طرح سمجھ میں آجائے کیونکہ ہمارے گھروں کو نمونہ ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ جتنا اس نے ہمیں موقع دیا ہے اس کے مطابق اسلامی ماحول پیدا کر سکیں تا خدا تعالیٰ کے حضور ہم یہ کہہ سکیں کہ جتنا تو نے اختیار دیا تھا اتنا ہم نے کر دیا اور باقی اس لئے نہ کر سکے کہ وہ ہمارے بس میں نہ تھا۔“ (الفضل ۲ / دسمبر ۱۹۳۸ء) مسلم كتاب اللباس والزينة باب تحريم لبس الحرير (الخ) سے سوسیاں: سوسی۔ایک قسم کا رنگین دھاری دار کپڑا بخاری کتاب بدء الوحى باب كَيْفَ كَانَ بدء الوحى إِلى رَسُولِ اللَّهِ صلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم ه مسلم كتاب الاشربة باب فضيلة المؤاساة (الخ) بخاری کتاب مناقب الانصار باب قول الله عَزَّوَ جَلَّ وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ (الخ) بخاری کتاب الطلاق باب مهر البَغْى (الخ)