خطبات محمود (جلد 19) — Page 831
خطبات محمود ۸۳۱ سال ۱۹۳۸ء ثابت کر دے کہ جب امتحان کا وقت آیا تو تم نے اسلام اور احمدیت کے لئے وہ قربانی کی جس قربانی کا اسلام تم سے مطالبہ کرتا تھا اور تم اپنے ایمان اور اپنے عمل اور اپنی قربانیوں کے لحاظ سے گزشتہ جماعتوں سے پیچھے نہیں رہے بلکہ ان سے آگے بڑھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری جماعت کے دوستوں کے دلوں کو کھولے تا وہ اس پانچ ہزار سپاہیوں کے لشکر میں شمولیت کا فخر حاصل کر سکیں جس کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ایک کشف کے ذریعہ دے چکے ہیں۔اللَّهُمَ امِینَ۔“ 66 الفضل ۲۴ نومبر ۱۹۳۸ء) النحل: ٩٣ الاحزاب : ۲۴ بخاری کتاب التفسير تفسير سورة الممتحنة تذکرہ صفحہ ۷ ۱۷ ، ۱۷۸۔ایڈیشن چہارم