خطبات محمود (جلد 19) — Page 832
خطبات محمود ۸۳۲ * ۳۸ سال ۱۹۳۸ سادہ زندگی کے مطالبہ کی غرض فرموده ۲۵ /نومبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے تحریک جدید کے سال پنجم کے چندے کے حصہ کے متعلق اعلان کیا تھا اور آج میں اُسی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایک اور مطالبہ کی طرف جماعت کو توجہ کی دلاتا ہوں اور وہ سادہ زندگی کا مطالبہ ہے۔سادہ زندگی کا مطالبہ اپنے اندر دو شقیں رکھتا ہے، ایک شق تو اسکی سیاسی مگر سیاسی مذہبی ہے ( حکومتوں کے ساتھ تعلق رکھنے والی سیاست نہیں بلکہ مذہب کے ساتھ تعلق رکھنے والی سیاست مراد ہے۔) ہر تحریک جو کی جاتی ہے وہ کسی نہ کسی قانون کے ماتحت ہوتی ہے اور جس قانون کے ماتحت وہ کام کر رہی ہوتی ہے اسے اس کی سیاست کہتے ہیں۔سیاست کے معنی در اصل ایک مکمل نظام اور ایسے اصول کے ماتحت کسی چیز کو چلانے کے ہیں جو بدلنے والے حالات کا لحاظ رکھتا چلا جائے۔آج کل لوگوں نے سیاست کے معنی یا تو جھوٹ سمجھ رکھے ہیں یا پھر اس کے معنی حکومت کے سمجھ لئے ہیں اس لئے کئی نادان مخالف ہمارے متعلق بھی یہ کہتے رہتے ہیں کہ دیکھو جی یہ سیاست میں پڑ گئے ہیں حالانکہ دنیا میں کوئی معقول چیز اپنی ذاتی سیاست کے بغیر چل سکتی ہی نہیں۔کونسا وہ معقول کام ہے جو بغیر کسی خاص انتظام کے چل سکے اور اسی چیز کا نام سیاست ہے۔حکومتوں کو حکومت کے چلانے کے لئے سیاست کی ضرورت ہوتی ہے، مذاہب کو مذاہب کے چلانے کیلئے تعلیمی محکموں کو تعلیم کی ترقی کیلئے ایک سیاست کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح ہر محکمہ میں ایک علیحدہ سیاست کی ضرورت