خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 925 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 925

خطبات محمود ۹۲۵ سال ۱۹۳۸ء دوسری مسجد نہیں ہونی چاہئے سوائے اس کے کہ دوسرے حصہ کے لوگوں کے لئے ہو مگر لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے فلاں رشتہ دار نے مسجد بنائی ہے تو ہم کیوں نہ بنائیں اور ایسی نمائشی مسجد پہلی مسجد کے پاس ہی بنے تو ان کی غرض پوری ہوتی ہے اس لئے اپنا مکان گرا کر وہاں مسجد بنا دیتے ہیں مگر یہ دکھاوے کی مسجدیں ہیں ، اخلاص سے بنائی ہوئی مسجد میں بہت کم ہیں اور آباد بھی ایسی ہی مسجد میں رہتی ہیں جو اخلاص سے بنائی جائیں۔إِلَّا مَا شَاءَ اللہ اور ایسی مسجد میں بہت تھوڑی ہیں ان میں سے جامع مسجد دہلی کی میں نے یہ خصوصیت دیکھی ہے گو اس کی پہلی شان و شوکت تو مٹ چکی ہے مگر جب بھی مجھے وہاں جانے کا اتفاق ہوا وہاں چہل پہل ضرور دیکھی ہے اور باقی مساجد سے زیادہ لوگ وہاں نماز پڑھتے ہیں اور لوگوں کی رغبت زیادہ نظر آتی ہے۔خاص دنوں میں تو رونق بہت زیادہ ہوتی ہے مگر عام طور پر بھی اچھی رونق ہوتی ہے۔گوشاہ جہاں جس کی نے وہ مسجد بنائی کوئی مذہبی آدمی نہ تھا مگر معلوم ہوتا ہے مسجد بنانے کے وقت اس میں ریاء نہیں تھا اور اس نے اسی خیال سے اسے بنوایا کہ میں نے گناہ بہت کئے ہیں شاید یہی میری بخشش کا کی باعث ہو جائے کیونکہ اتنا لمبا عرصہ گزر گیا مسلمانوں میں نماز کی عادت بھی نہ رہی مگر آج تک کی اس میں کثرت سے نمازیں پڑھی جاتی ہیں۔میں ذکر کر رہا تھا کہ نماز ہمارے لئے بہت اہم چیز ہے۔پس جس جگہ نماز پڑھی جائے وہ بھی ہمارے نزدیک بہت اہم ہونی چاہئے اور یہ مسجد تو الہی پیشگوئی کی مصداق ہے جس کا قرآن شریف اور احادیث میں بھی ذکر ہے۔قرآن کریم میں مسجد اقصی کا ذکر ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مسجد کو مسجد اقصیٰ قرار دیا ہے اور پیشگوئیوں سے بھی صاف پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مسیح موعود آنے والا ہے وہ اسی کے قریب پیدا ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نے یہ منارہ تعمیر کرایا کیونکہ احادیث کی پیشگوئیوں کے مطابق مسیح موعود نے سفید مینارہ کے قریب یا اس کے مشرق میں اُترنا تھالے اور یہی وہ مینارہ ہے جس کے مشرق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مکان ہے پس یہ مسجد خاص اہمیت رکھتی ہے اور اس کی وسعت اور آبادی کے لئے جتنی بھی ہم کوشش کریں