خطبات محمود (جلد 19) — Page 920
خطبات محمود ۹۲۰ ۴۲ سال ۱۹۳۸ (۱) مسجد اقصیٰ کی توسیع میں حصہ لے کر ہر احمدی دائمی ثواب حاصل کر سکتا ہے (۲) جلسہ سالانہ کے لئے تشریف لانے والے احباب سے خطاب فرموده ۲۳ / دسمبر ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - سابق دستور کے مطابق آج کا جمعہ مسجد نور میں ہونا چاہئے تھا کیونکہ اس کے اردگر دمیدان زیادہ ہے اور صفیں دور تک پھیلائی جاسکتیں ہیں لیکن مسجد نور میں آج لاؤڈ سپیکر کا انتظام نہیں تھا۔اس لئے میں نے دونوں امور میں موازنہ کر کے یہی مناسب سمجھا کہ جمعہ اسی جگہ (مسجد اقصیٰ میں ) ہو۔کیونکہ جگہ کے متعلق شریعت کا حکم موجود ہے کہ تنگ ہونے کی صورت میں لوگ ایک کی دوسرے کی پیٹھوں پر سجدہ کر سکتے ہیں لیکن خطبہ کی آواز نہ پہنچنے کا دوسرا کوئی قائم مقام نہیں۔مگر میں سمجھتا ہوں اس میں بھی اللہ تعالیٰ کی ایک حکمت تھی۔اس مسجد میں جو نیا تغیر ہوا ہے اسے دیکھنے اور عملی طور پر دیکھنے کا موقع دوستوں کومل گیا۔اگر یہ تغیر نہ ہوتا تو آج اس میں اتنے لوگ