خطبات محمود (جلد 19) — Page 910
خطبات محمود 910 سال ۱۹۳۸ء ایسے لوگوں کی کڑی نگرانی کرتے ہیں۔اس لئے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی طرف سے وظائف مقرر کئے جانے کے متعلق دھڑا دھڑ درخواستیں موصول ہونی شروع ہو جاتی ہیں اور اگر ہم یہ وظائف جاری کر دیں جیسا کہ بعض نادان اس قسم کے وظائف جاری کرنے کا نام ہی قومی خدمت رکھتے ہیں تو سال بھر میں ایک ہزار فیملی قادیان آ کر بس جائے اور نتیجہ یہ ہو کہ تمام تبلیغ بند ہو جائے ، مدر سے بند ہو جائیں، اخبارات اور رسالے بند ہو جائیں ، دفاتر بند ہو جائیں اور جب کوئی پوچھے کہ کیا ہوا؟ نہ سکول جاری ہیں، نہ اخبارات نکلتے ہیں، نہ دفاتر کھلتے ہیں، نہ تبلیغ کی ہوتی ہے، نہ کسی سرگرمی اور عملی روح کا اظہار ہوتا ہے تو کہا جائے کہ ہم بڑی قومی خدمت کر رہے ہیں۔ایک ہزار نادار مفلس اور قلاش لوگوں کے لئے جو روحانی جنگ کے میدان سے بھاگ کر قادیان آئے تھے وظیفے مقرر کر دیئے ہیں اور وہ سب اپنے اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھ کر دن رات روٹیاں توڑتے رہتے ہیں۔کیا دُنیا کا کوئی بھی شخص ہو گا جو یہ بات سُن کر ہماری تعریف کرے؟ وہ تو یہ سنتے ہی کہہ دے گا کہ تم پاگل ہو گئے ہو اور تمہارے علاج کی یہی صورت کی ہے کہ تمہیں کسی پاگل خانہ میں بھیج دیا جائے۔مجھے تعجب آتا ہے کہ یہاں کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری بھی ہمیشہ ایسے موقعوں پر سفارش کرتے رہتے ہیں۔حالانکہ ان کا فرض ہے کہ جب بھی انہیں کسی ایسے آدمی کا علم ہوا سے پکڑ کر ہمارے پاس اس کی رپورٹ کریں اور اسے جلد سے جلد یہاں سے نکالیں کیونکہ وہ دھوکا کے طور پر یہاں آگیا ہے اور ہجرت کے بہانہ سے وہ یہاں کے لوگوں پر اور خو د سلسلہ پر ایک بار بننا چاہتا ہے۔پس ان لوگوں کے لئے ہجرت نہیں بلکہ ہجرت ان مخلصین کے لئے ہے جو باہر دشمنوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کرتے ہیں، جو احمدیت کے فدائی کی ہیں ، جن کے باہر مکان بھی ہیں، زمینیں بھی ہیں، جائداد بھی ہے یا اگر یہ نہیں تو وہ اپنے جسم کو سلسلہ کی خدمات میں لگانے کی خواہش رکھتے ہیں اور عملاً دین کے سپاہی ہیں اور ان کے اوقات، ان کے اوقات نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے اوقات ہیں، سلسلہ کے اوقات ہیں۔ایسے لوگ اگر قادیان کی آجائیں تو یقیناً اس میں سلسلہ کا فائدہ ہے کیونکہ ہم انہیں کہہ دیں گے کہ جب تم خدمت دین کے لئے ہی قادیان آئے تھے تو جاؤ اور فلاں گاؤں میں بیٹھ کر دین کی خدمت کرو، تمہاری ہجرت کا مقصد پورا ہو جائے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مہاجرین کو بعض دفعہ تبلیغ