خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 571

خطبات محمود ۵۷۱ سال ۱۹۳۸ء حضرت یحیی علیہ السلام شہید کئے گئے تھے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خبر دینے والے حضرت سید احمد صاحب بریلوی بھی شہید ہوئے اب یہ روایت مجھے اچھی طرح یاد ہے اور یہ صرف میری روایت ہی نہیں بلکہ بعض اور صحابہ کی بھی ہے۔چنانچہ ابھی جبکہ میں جمعہ پڑھانے کے لئے آ رہا تھا ماسٹر عبدالرحمن صاحب جالند ہری نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی ہیں مجھے ایک رقعہ دیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اللہ جَلَّ شَأْنُه کی قسم کھا کر لکھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دو مرتبہ مسجد مبارک میں فرمایا ( گویا کہ میں اب بھی آپ کو بولتے سنتا ہوں ) کہ اللہ تعالیٰ نے سلسلہ محمدیہ کو سلسلہ موسویہ کے تقابل کے طور پر قائم کیا ہے۔سلسلہ موسویہ کے اوّل نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوئے ہیں اور ان کے آخری خلیفہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔اسی طرح سلسلہ محمدیہ کے بانی حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کا کی آخری خلیفہ (حضرت) مسیح موعود ہے۔پس ایسے سلسلہ کا اول نبی اور اس کا آخری خلیفہ قتل نہیں ہو سکتا ورنہ حق مُشتبہ ہو جائے۔ہاں درمیان میں اگر کوئی نبی قتل ہو بھی جائے تو اس سے لو تقول 2 کے اصل پر کہ سچا نبی قتل نہیں ہوسکتاز دنہیں پڑتی۔اور فرمایا کہ ایک امر تشبیہ کا یہ بھی ہے کہ جس طرح حضرت یحییٰ علیہ السلام سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ حضرت عیسی سے پیشتر قتل ہوئے اسی طرح میری بعثت یا آمد سے پیشتر حضرت سید احمد صاحب بریلوی شہید ہوئے۔پھر فرمایا کہ حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور اسمعیل شہید میرے لئے بطور ا رہاص تھے۔سے حضرت یحیی حضرت عیسی" کے لئے بطور ا رہاص تھے۔یہ بعینہ وہی روایت ہے جو میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے سنی اور یہ بھی میرے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے طور پر اُنہوں نے لکھ کر مجھے بھیجی ہے۔جب صبح میں نے میر محمد الحق صاحب سے اس کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگے مجھے روایت تو کوئی یاد نہیں لیکن یہ میں کہہ سکتا ہے ہوں کہ شروع سے یہی عقیدہ سمجھتے آئے ہیں۔حضرت خلیفہ اول کا بیشک پہلے یہ خیال تھا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید نہیں ہوئے اور آپ اپنی مجالس میں بھی یہ بات بیان کیا کرتے تھے مگر بعد میں آپ نے اس سے رجوع کر لیا تھا۔یہ عجیب بات ہے کہ حضرت خلیفہ اول وہی دلائل