خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 570 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 570

خطبات محمود ۵۷۰ سال ۱۹۳۸ کوئی بات نہیں کروں گا۔محمد لیکن اگر بفرض محال یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ حضرت خلیفہ المسیح الاول ہمیشہ اس بات کے قائل رہے ہیں کہ انبیاء قتل نہیں ہوئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقابلہ میں ان کا یا کسی اور عالم کا پیش کرنا ایسا ہی ہے جیسے ایک پٹھان نے کہ دیا تھا خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔پہلے اس نے کہیں کنز میں پڑھ لیا تھا کہ حرکت کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے اس کے بعد ایک دن جب وہ حدیث پڑھ رہا تھا تو اس میں ایک حدیث ایسی آگئی جس میں یہ لکھا تھا کہ نماز پڑھتے پڑھتے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرکت کی۔اپنا ایک نواسہ آپ نے اُٹھالیا۔جب سجدہ میں جاتے تو اُسے اُتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اُسے پھر اُٹھا لیتے۔یہ پڑھتے ہی وہ کہنے لگا خو محمد صاحب کا نماز ٹوٹ گیا۔کنز میں لکھا ہے کہ حرکت سے نماز ٹوٹ جاتا ہے۔اب نمازیں لانے کی والے محمد صاحب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھے مگر آپ کی نمازیں توڑنے والا وہ پٹھان بن گیا۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں کسی کے قول کی کیا حیثیت ہے۔قول کی وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنا ہوا اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجالس میں متواتر یہ ذکر آتا رہا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام شہید ہوئے تھے۔آج ہی میں نے میر محمد اسحق صاحب کو بلایا اور ان سے کہا کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک روایت یاد ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں بارہا یہ ذکر ہوتا تھا کہ آپ سے پہلے ارہاص کے طور پر اللہ تعالیٰ نے حضرت سید احمد صاحب بریلوی کو بھیجا کی اور یہ کہ مسیح اول اور مسیح موعود میں یہ بھی باہمی مشابہت ہے کہ جیسے حضرت مسیح کی خبر دینے والے میں خطبہ کے بعد آیا تو میری چھوٹی ممانی جو حضرت خلیفہ اول سے قرآن کریم پڑھتی رہی ہیں اُنہوں نے کہا کہ مرد تو مر در ہے ہم عورتیں حضرت خلیفہ اول سے جب حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل نہ ہونے کا مسئلہ سُنا کرتی تھیں تو مجھے یاد ہے کہ ہم یہ کہا کرتی تھیں یہ مولوی صاحب کا عقیدہ ہے ہمارا عقیدہ نہیں۔وہ کہتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی روایت تو مجھے یاد نہیں مگر یہ اثر ہمارا تھا کہ جماعت احمدیہ کا عقیدہ یہی ہے کہ حضرت یحی قتل ہوئے۔