خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 56 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 56

خطبات محمود سال ۱۹۳۸ تحریک جدید کا دور ثانی اور دوسری مدات (فرموده ۴ رفروری ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- و تحریک جدید کے متعلق بعض دوستوں کی طرف سے مجھے خطوط موصول ہور ہے ہیں کہ اس کی جو دوسری مدات تھیں آیا وہ اب تک جاری ہیں یا نہیں سوئیں اس بارے میں آج بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں۔سب سے اوّل تو یہ بات سوچنے والی ہے کہ اچھی بات آیا وقتی ہو ا کرتی ہے یا دائی۔کچھ باتیں صداقت کی ایسی ہوتی ہیں جو دائمی ہوتی ہیں۔ان دائمی صداقتوں کو کبھی بھی ترک نہیں کیا جاسکتا اور اگر کسی وقت ان میں کسی قسم کی سہولت روا رکھی جائے تو وہ سہولت وقتی ہوگی اور جب کبھی تبدیلی ہوگی اس سہولت کے دور کرنے میں ہوگی نہ کہ اصل چیز کے دور کرنے میں۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شروع کے زمانہ میں چونکہ عرب میں رواج تھا کہ لوگ گدھے کا گوشت بھی کھا لیا کرتے تھے اس لئے آپ نے اس میں دخل نہ دیا لیکن بعد میں جا کر آپ نے اس سے روک دیا ہے در حقیقت گدھا اپنی اخلاقی حالت کے لحاظ سے شروع سے ہی دوسرے ممنوع جانوروں سے مشابہت رکھتا تھا مگر وقتی ضرورتوں اور لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ نے ابتداء میں اس میں دخل نہ دیا یا متعہ کے بارے میں آپ نے شروع میں کوئی حکم نہ دیا لیکن دوسرے وقت جا کر آپ نے اس سے منع فرما دیا ہے تو جو چیزیں اپنے اندر