خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 941 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 941

خطبات محمود ۹۴۱ سال ۱۹۳۸ء تیسرے سال ہیں لیکن چوتھے سال پھر اس نے پانچ دے دیئے تو اب اگر وہ زیادتی کرنا چاہے تو پانچ پر ہی کر سکتا ہے اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ ہیں پر زیادتی کرے کیونکہ اس نے چوتھے سال اپنے چندہ میں جو کمی کی تھی وہ اجازت اور قانون کے ماتحت کی تھی۔میں نے ج اس امر کا ذکر اس لئے کیا ہے کہ میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کو فکر لگ گیا ہے کہ ہم نے جو چوتھے سال چندہ دیا تھا وہ تیسرے سال سے بہت کم ہے اب اگر ہم تیسرے سال کے چندہ پر زیادتی کریں تو ہم پر بہت زیادہ بار پڑ جائیگا۔میں ایسے دوستوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر انہوں نے چوتھے سال کم چندہ دیا ہے تو یہ ان کی زیادتی میں حارج نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے یہ کمی میری دی ہوئی رعایت کے مطابق کی تھی پس وہ اب تیسرے سال کے چندہ پر نہیں بلکہ چوتھے سال کے چندہ پر اگر دسویں سال تک زیادتی کرتے چلے جائیں گے تو السَّابِقُونَ الْأَوَّلُون کی فہرست میں آجائیں گے بشرطیکہ پہلے تین سالوں میں بھی ہر سال زیادتی ہوتی چلی گئی ہو۔یا اب وہ زیادتی کر دیں مگر شرط یہی ہے کہ انہوں نے چوتھے سال قانون کے مطابق کمی کی ہو۔کی لیکن اگر کوئی شخص ایسا ہے کہ جس نے چوتھے سال بھی کمی نہیں کی تو ا سے اجازت نہیں کہ وہ پیچھے ہے بلکہ اب وہ اس صورت میں اَلسَّابِقُونَ الأَوَّلُون میں شامل رہ سکتا ہے کہ جب ہر سال وہ اپنے چندہ میں اضافہ کرتا چلا جائے۔جیسے میں نے دوسرے سال پہلے سال سے زیادہ چندہ دیا تھا ، تیسرے سال دوسرے سال سے زیادہ چندہ دیا، چوتھے سال تیسرے سال سے زیادہ چندہ دیا اور پانچویں سال چوتھے سال سے زیادہ چندہ لکھایا ہے۔پس میں اور میری قسم کے دوسرے دوست جنہوں نے چوتھے سال بھی کمی نہیں کی بلکہ تیسرے سال کے چندہ پر زیادتی کی تھی وہ اس کی بات پر مجبور ہیں کہ اب آئندہ ہر سال اضافہ ہی کرتے چلے جائیں اور پانچویں سال میں چوتھے سے اور چھٹے سال میں پانچویں سے اور ساتویں سال میں چھٹے سے اور آٹھویں سال میں ساتویں سے اور نویں سال میں آٹھویں سے اور دسویں سال میں نویں سے زیادہ چندہ دیں خواہ کی زیادتی کتنی ہی قلیل ہو۔لیکن جنہوں نے چوتھے سال اپنا چندہ پہلے سال کے برابر کر دیا تھا لیکن دوسرے اور تیسرے سال بڑھتے چلے گئے تھے ان کی راہ میں چوتھے سال کے چندہ کی کمی کوئی روک نہیں ہوگی بلکہ چوتھے سال سے انکا نیا دور شروع ہوگا اور انکی زیادتی ، زیادتی ہی تصور ہوگی