خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 878 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 878

خطبات محمود ٨٧٨ سال ۱۹۳۸ ء اللہ تعالیٰ کہے گا کہ تمہارے پاس تو روپے موجود تھے مگر تم نے قربانی نہ کی لیکن اس کے پاس کچھ نہ تھا پھر بھی یہ پیچھے نہ رہا اس نے سمجھا کہ اگر میں نے عام مزدوری کے اصول پر مزدوری تلاش کی تو شاید کوئی کام نہ ملے اس لئے کسی کے آگے یہ تجویز رکھ دی کہ مجھ سے کام لے لو اور جو دینا چاہو دے دینا اور ظاہر ہے کہ ایسا نوکر جسے مل جائے وہ کیوں اس سے کام نہ لے گا ۔ ہمارے ملک کے چھوٹے قصبات میں چپڑاسی کی تنخواہ عام طور پر دس بارہ روپے ماہوار ہے۔ شہروں میں پندرہ میں بھی ہوتی ہے۔ خاص قسم کے نوکر مثلاً بیرے وغیرہ پچپیں تمہیں بھی لیتے ہیں لیکن اگر کسی کو کوئی ایسا چپڑاسی مل جائے جو کہے کہ مجھے کھانا دے دیا کریں اور ساتھ صرف ایک دو ر و پے ہی دے دیں تو کئی لوگ جو عام طور پر نو کر نہیں رکھتے اسے رکھنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔ پوری تنخواہ پر ملازمت تلاش کرو تو شاید ہی مل سکے لیکن اس طرح اگر کہا جائے کہ جو مرضی ہو دے دیں تو کئی لوگ آمادہ ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ چلو اسے ملازم رکھنے کی وجہ سے جو وقت ہمارا بچے گا اس میں ہم اپنے کام کو وسعت دے لیں گے ۔ تو اسی طرح اس صحابی نے یہ نہیں کہا کہ مجھے پوری مزدوری دو کیونکہ اس طرح ممکن تھا کہ کام مل ہی نہ سکتا بلکہ تھوڑی سی مزدوری پر راضی ہو گئے تا ثواب سے محروم نہ رہیں اور کام لینے والے کو بھی اگر چہ ضرورت نہ تھی لیکن سستا مزدور مل گیا اس لئے اس نے کام لے لیا اور اس طرح مزدوری کر کے اس صحابی نے اُجرت لا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش کر دی اور اس طرح ایک اعلیٰ نمونہ دوسرے ہزاروں ایسے لوگوں کے لئے جو اپنے آپ کو نادار قرار دے کر قربانی سے گریز کرتے ہیں پیش کر دیا۔ پس ہر شخص کو عذر کرتے وقت غور کر لینا چاہئے کہ اسی جیسے حالات میں بعض دوسرے لوگ قربانی پیش کر رہے ہیں پھر کیا اس کا عذر اللہ تعالیٰ کے حضور میں قابلِ سماعت ہوگا اور جلسہ کی امداد کے بارہ میں قادیان کے لوگوں کو خصوصاً اپنے نفس کا محاسبہ کر لینا چاہئے کیونکہ جیسا میں نے بتایا ہے جلسہ کے اخراجات کے مہیا کرنے کے متعلق قادیان کے لوگوں پر دوسروں سے زیادہ نایا ذمہ داری عائد ہوتی ہے بلکہ گوا بھی ہماری مالی حالت ایسی ہے کہ بیرونی جماعت کو بھی اس بوجھ عائد ہے بلکہ مالی کے اٹھانے میں مدد دینی پڑتی ہے لیکن اصل میں قادیان کے لوگوں کا ہی حق ہے کہ وہ یہ بوجھ