خطبات محمود (جلد 19) — Page 879
خطبات محمود 729 سال ۱۹۳۸ء اٹھا ئیں۔میں دیکھتا ہوں کہ ہر سال جلسہ سالانہ کی آمد کم ہوتی ہے اور اس پر خرچہ زیادہ ہوتا ہے حالانکہ جلسہ سالانہ ایک اہم صیغہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی اہمیت پر خاص زور دیا ہے۔پس میں دوستوں کو پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ مالی قربانی کریں۔قادیان اور ضلع گورداسپور کی جماعتوں کو بالخصوص اور باہر کی جماعتوں کو بالعموم اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔مجھے افسوس ہے کہ اگر چہ میں نے بارہا کہا ہے محکمہ والے بھی اس صیغہ کی طرف پوری توجہ نہیں کرتے۔اگر وقت پر اجناس وغیرہ لے لی جائیں تو زمیندار احباب کی بھی پورے جوش کے ساتھ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔جلسہ کے قرب کے ایام میں ان کے لئے حصہ لینا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ وقت زمینداروں کے لئے سب سے زیادہ تنگی کا ہوتا ہے۔غلہ اور چارہ وغیرہ دونوں قریباً ختم ہو چکے ہوتے ہیں اور وہ قرض لے لے کر گزارہ کی کرتے ہیں اور اس وقت ان کے لئے اس کے سوا چارہ نہیں ہوتا کہ قرض لے کر چندہ دیں لیکن کی جب گیہوں کی فصل تیار ہو اس وقت اگر ان سے جلسہ کے لئے غلہ لے لیا جائے تو وہ بڑی آسانی کی سے دے سکتے ہیں۔اسی طرح دوسری چیزیں مثلاً گھی وغیرہ بھی اگر اسی طرح جمع کی جائیں تو کی آسانی سے جمع ہو سکتی ہیں ہاں ان کے محفوظ رکھنے کا سوال حل طلب ہے۔جو میرے نزدیک اس کی طرح حل ہو جاتا ہے کہ جو غلہ یا دوسری جنس وصول ہود کا نداروں کو اس شرط پر دے دی جائے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر وہ ایسی ہی جنس اسی مقدار میں مہیا کر دیں۔کوئی بدنیت دکاندار ہی ہوگا جو اس سمجھوتا کے لئے تیار نہ ہو اور مزید شرطیں لگا کر سلسلہ کو لوٹنا چاہے کیونکہ اس تجویز میں دکاندار کو بھی فائدہ ہے اسے کئی ماہ کے لئے مفت میں سرمایہ مل جاتا ہے۔پس یہ انتظام نہایت آسانی سے ہو سکتا ہے لیکن افسوس کہ محکمہ والے توجہ نہیں کرتے۔میں نے کئی زمینداروں سے باتیں کی ہیں بالخصوص بار کے زمینداروں سے اور انہوں نے یہی کہانی ہے کہ گھی وغیرہ جمع کر دینا بشر طیکہ مناسب اوقات میں اگر کوشش کی جائے ہمارے لئے کچھ مشکل نہیں۔ایک ایک ضلع کے زمیندار کافی گھی جمع کر سکتے ہیں۔یہی حال غلہ کا ہے۔اگر غلہ کی صورت میں تھوڑا تھوڑا بھی چندہ ان سے بروقت وصول کرنے کا انتظام کر لیا جائے تو بہت مقدار جمع ہو سکتی ہے۔اسی طرح دالیں وغیرہ بھی جمع کی جاسکتی ہیں اور انہی چیزوں کا زیادہ خرچ کی