خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 870 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 870

خطبات محمود ۸۷۰ سال ۱۹۳۸ء ނ مگر تو نے اُلٹا ہم پر دس پندرہ روپے کا مزید قرض چڑھا دیا۔یہ حالات ہیں جو آ جکل عام طور پر کچھ نو جوانوں کو پیش آتے رہتے ہیں۔پھر کیوں وہ یہ خیال نہیں کرتے کہ جب خدا نے ہمیں ایک ایسی جماعت میں پیدا کیا ہے جو دین کی خدمت کے لئے کھڑی ہے تو اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے وقف کر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا وہ اعزاز حاصل کیا جائے۔جس۔بڑا اور کوئی اعزاز نہیں۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم ایسے ہی لوگ لیں گے جو ہمارے معیار پر پورے اُتریں گے اور جن کے متعلق ہمیں یہ یقین ہوگا کہ وہ ہمارے کام کے اہل ہیں۔بعض ممکن ہے محنتی نہ ہوں بعض ممکن ہے اچھی تقریر نہ کر سکتے ہوں۔اسی طرح ممکن ہے بعض میں دین کی محبت اور اخلاص کم ہو۔بعض کے متعلق شبہ ہو کہ وہ سچائی کے معیار پر پورے نہیں اتریں گے بعض علوم میں ترقی کی قابلیت نہ رکھتے ہوں اور چونکہ اس قسم کے تمام امکانات ہو سکتے ہیں۔اس لئے جو نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں گے اُن میں سے ہم مناسب حال نوجوانوں کو چُنیں گے۔مگر بہر حال جو اپنے آپ کو پیش کریں گے انہی میں سے ہم چنیں گے جو اپنے آپ کو پیش ہی نہیں کریں گے ان کا انتخاب ہم کس طرح کر سکتے ہیں۔پس میں آج کے خطبہ کے ذریعہ پھر اعلان کرتا ہوں کہ جو دوست گریجوایٹ ہوں یا مولوی فاضل ہوں یا فنون عالیہ سیکھ رہے ہوں وہ اپنے آپ کو پیش کریں تا ہم انتخاب کر کے اُس تعداد کو پورا کر سکیں جس تعداد کو پورا کرنا اس کی دوسرے دور میں میرا منشاء ہے۔اگر ایسے نوجوان ہمیں جلد میسر آجائیں تو وہ موجودہ نو جوانوں کے ساتھ ہی تعلیم سے فارغ ہو جائیں گے۔گو ان کی نو ماہ سے پڑھائی شروع ہے مگر نو ماہ کی کی پڑھائی کی کمی کو پورا کرنا ان کے لئے کوئی زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔اگر وہ توجہ اور محنت سے کام کریں گے تو امید ہے کہ یہ کمی بہت جلد پوری کر لیں گے اور اس طرح ہمارے لئے بھی آسانی رہے گی کہ ہمیں دو دفعہ سکول نہیں کھولنا پڑے گا اور نہ دو دفعہ مدرسوں کو ان کی تعلیم کے لئے مقرر کرنا پڑے گا لیکن اگر جلد یہ تعداد پوری نہ ہوئی تو دو سال ان کی تعلیم اور پیچھے جا پڑے گی۔اور کی اس کام میں زیادہ وقفہ پڑ جائے گا۔میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح پہلے نو جوانوں نے دلیری کے ساتھ اپنے آپ کو پیش کیا ہوا ہے اسی طرح اور نوجوان بھی اپنے آپ کو پیش کریں گے۔میرے پہلے اعلان کے بعد اس وقت تک پانچ سات درخواستیں آچکی ہیں مگر یہ تعداد کافی نہیں