خطبات محمود (جلد 19) — Page 729
خطبات محمود ۷۲۹ سال ۱۹۳۸ء تو خاص انعام دیا جاتا ہے اور یہ بھی اسلامی اصول کے مطابق ہے کیونکہ اسلام رہبانیت کو دور کرنے کا حکم دیتا ہے پھر اس نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ عیسائی مذہب نے ہم کو کمزور کر دیا ہے۔ہب دنیا کی نجات کا موجب نہیں ہو سکتا اور اس لئے ہم اسے مٹائیں گے چنانچہ جرمنی میں عیسائیت پر سختیاں کی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پوپ ہمیشہ فیو ہرر کے خلاف اعلان کرتا رہتا ہے، تو اسلام کی کئی باتیں اس کے اندر پائی جاتی ہیں۔میں سمجھتا ہوں یہودیوں نے جو جرمنی کو تباہ کیا تھا اس وعدہ پر کہ انہیں فلسطین میں آباد ہونے کا موقع مل جائے گا اللہ تعالیٰ نے اس کا زبر دست بدلہ لیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو جرمنی سے نکلوایا اور جرمن قوم کو پھر ایک زبر دست سلطنت عطا کر دی۔فیو ہر ر کی تحریک کو کئی رنگ میں اسلامی تعلیم کے ساتھ تعلق تھا اور اس نے جو کام کیا ہے وہ اسلام کی تعلیم کو دنیا کے زیادہ قریب کرنے کا موجب ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اسے طاقت دی۔اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں دجال آپ ہی آپ گھلتا جائے گا اور اس کا یہی مطلب ہے کہ عیسائیت سے تعلق رکھنے والوں کے دلوں سے اس کی عظمت اُٹھ جائے گی۔یہ ساری علامتیں وہی پیشگوئیاں ہیں جو احادیث میں موجود ہیں اور پوری ہو رہی ہیں۔فلسطین میں یہودیوں کو جگہ ملنا بھی حدیث کی پیشگوئی کے عین مطابق ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دجال کے ساتھ یہودی پھر فلسطین میں داخل ہوں گے۔اب ج دیکھ لو یہودی داخل ہو رہے ہیں یا نہیں، پھر دیکھ لوکن کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں ، صاف ظاہر ہے کہ عیسائی حکومتوں کے ساتھ ، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہود کے دجال کے ساتھ فلسطین میں داخلہ کی پیشگوئی صاف الفاظ میں فرما دی تھی۔اب میں وہ اصل مضمون بیان کرتا ہوں جس کی طرف آج کے خطبہ میں توجہ دلانا چاہتا ہی ہوں۔۱۹۲۴ء میں میں نے جو کتاب احمدیت یعنی حقیقی اسلام لکھی تھی اس میں میں نے بالوضاحت بتایا تھا کہ لیگ آف نیشنز کا قیام غلط اصول پر ہے۔قرآن کریم نے جو لیگ پیش کی ہے یہ لیگ اس کے خلاف بنائی جا رہی ہے اور جب تک اس میں اصلاح کر کے قرآن کریم کی بتائی ج ہوئی لیگ قائم نہیں ہوگی دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔قرآن کریم نے لیگ کے لئے جو اصول رکھے ہیں ان میں سے ایک اہم اصول یہ ہے کہ جب کوئی ظالم ظلم کرے تو اس کا ہاتھ روکو،