خطبات محمود (جلد 19) — Page 344
خطبات محمود ۳۴۴ سال ۱۹۳۸ ء ماتحت اپنی زندگیاں بسر کریں گے اور اپنے وعدے پورے کریں گے۔ تجدید عہد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صوفیاء سے ثابت ہے جسے بیعت ارشاد کہا جا تا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کئی دفعہ لوگوں سے فرمایا کرتے تھے کہ دوبارہ بیعت کرلو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے بعض لوگ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ستر ستر اور سوسو مرتبہ بیعت کی ۔ یعنی جب بھی موقع ملتا وہ شامل ہو جاتے ۔ تو تجدید عہد خوبی کی بات ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوست اس ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں جماعت کے اندر نئی بیداری اور نئی روح پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ عہدیداران کے بھی امتحان کا وقت ہے اور مجلس خدام الاحمد یہ کے ممبروں کا بھی اور باقی جماعت کا بھی ۔ آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق دے کہ میں سچائیوں کو کھول کھول کر بیان کر سکوں اور جماعت کو بھی توفیق دے کہ ان کو قبول ( الفضل ۲۲ جون ۱۹۳۸ ء ) کر سکے اور ان پر عمل کر سکے ۔ آمین ۔“ ا الفاتحة : ٢ 66 كنز العمال جلد ۱۶ صفحه ۵۹۹ ۔ مطبوعہ حلب ۱۹۷۷ ء سے جد : کوشش سعی لوقا باب ۱۵ آیت ۱۱ تا ۳۳۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء ( مفہوماً )