خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 343

خطبات محمود ۳۴۳ سال ۱۹۳۸ء انسان کے گزشتہ گناہوں کو نہ صرف یہ کہ اللہ تعالیٰ خود یاد نہیں دلاتا بلکہ دوسرے جن انسانوں کو ان کا علم ہوتا ہے ان کے دلوں سے بھی ان کو مٹا دیتا ہے۔پس تم مت خیال کرو کہ تم سے پہلے کوتا ہی ہوئی ہے۔اگر تم سچی توبہ کرو گے تو اللہ تعالیٰ سب بھلا دے گا بلکہ دوسرے جاننے والوں کے دلوں سے بھی مٹادے گا۔پس دوست جولائی کے آخری اتوار تک جلسے کریں۔عورتوں ، بچوں اور مردوں کا کم سے کم ایک ایک جلسہ ضرور کیا جائے جن میں تحریک جدید کے چندہ نیز دوسرے مقاصد کے متعلق کھول کر بیان کیا جائے اور پھر کوشش کی جائے کہ اس جلسہ تک چندہ کا بہت سا حصہ جمع ہو جائے۔احباب نے شروع شروع میں چندوں کی ادائیگی میں سُستی کی تھی مگر میرے اعلانوں کے نتیجہ میں بہت حد تک چندے ادا ہو گئے ہیں۔سیکر ٹر یان تحریک جدید کو سمجھنا چاہئے کہ اب ان کی ذمہ داری کے امتحان کا وقت آگیا ہے۔ثواب صرف نام سے نہیں بلکہ کام سے ہوتا ہے اس لئے کوشش سے کام کریں اور کم سے کم ایک ایک جلسہ عورتوں ، مردوں اور بچوں کا کرا دیں جس میں تحریک جدید کے تمام شعبے کھول کھول کر بیان کئے جائیں اور پھر جولائی کی کے آخر میں جو جلسہ ہو وہ رسمی نہ ہو بلکہ حقیقی ہو۔مجھے افسوس ہے کہ پچھلے جلسے قادیان میں بھی رسمی ہوتے رہے ہیں اور بہت کم لوگ شامل ہوتے رہے ہیں حالانکہ چاہئے تھا کہ بیرون جات سے بھی لوگ شامل کئے جاتے اور قادیان کے بھی سب دوست شامل ہوتے۔اب میں امید کرتا ہوں کہ اب باہر کے بھی اور قادیان کے دوست بھی اس کو تا ہی کو دور کریں گے۔مجلس خدام الاحمدیہ کیلئے خدمت کا یہ ایک موقع ہے۔اس کے والنٹیر لوگوں کے گھروں میں جائیں اور مردوں اور بچوں کو شریک کریں اور لجنہ اماءاللہ عورتوں میں تحریک کرے اور سب کوشش کریں کہ یہ جلسے بہتر سے بہتر صورت میں ہوں اور ہر احمدی تک یہ پیغام پہنچ جائے تا کوئی نہ کہہ سکے کہ مجھے پتہ نہیں تھا۔ابھی سفر سندھ کے دوران میں مجھے بعض خطوط ملے جن میں ذکر تھا کہ ہمیں تو چار سال میں تحریک جدید کا علم بھی نہیں ہوا۔اور جب ہم ایک چھوٹی سی جماعت تک بھی یہ پیغام نہیں پہنچا سکے تو ساری دنیا تک کس طرح پہنچا ئیں گے۔پس ضروری ہے کہ ہر ایک کو پوری طرح واقف کر دیا جائے تا عمل کرنے کی روح پیدا ہو سکے۔اور آخری جلسہ میں لوگوں سے اس عہد کی تجدید کرائی جائے کہ وہ اسلامی تعلیم کے