خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 219

خطبات محمود ۲۱۹ سال ۱۹۳۸ء پس گو ظاہری الفاظ میں میرے مخاطب نوجوان ہیں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ جو لوگ عمر کے لحاظ سے اس حد سے آگے گزر چکے ہیں جسے جوانی کی حد کہا جاتا ہے ، وہ میرے مخاطب نہیں ہیں۔جن لوگوں کے دل جوان ہیں اور اپنے اندر سلسلہ کی خدمت کیلئے ایک جوش پاتے ہیں، ان کی عمر خواہ کتنی بھی کیوں نہ ہو وہ میرے ویسے ہی مخاطب ہیں جیسے چالیس سال سے کم عمر کے لوگ۔مولوی عبداللہ صاحب غزنوی ایک مشہور بزرگ پنجاب میں گزرے ہیں۔وہ دراصل رہنے والے تو افغانستان کے تھے مگر حکومت افغانستان نے بوجہ ان کے اہل حدیث خیالات کے اُن کو ملک سے نکال دیا تھا ان کی اولا دا نہی کی پیشگوئی کے مطابق ہمارے سلسلہ کی شدید مخالف ہے مگر ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے متعلق بہت سے رویا اور کشوف ہوئے تھے۔گو وہ آپ کے دعویٰ سے قبل ہی فوت ہو گئے اور سلسلہ میں داخل نہ ہو سکے۔ان کے متعلق ایک عجیب واقعہ بیان کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی ضعیف ہو چکے تھے اور مرض الموت کی میں مبتلا تھے کہ کوئی شخص اُن کے پاس آیا ، اُن کی بزرگی کی وجہ سے لوگ ان سے اپنے ذاتی معاملات میں بھی مشورہ لے لیا کرتے تھے ، جیسے آج ہم سے بھی لے لیتے ہیں۔کوئی مرید ان کے پاس آیا اور کہا کہ میری لڑکی جوان ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کی شادی کا کوئی انتظام ہو جائے۔مولوی صاحب کے ساتھی جو اُس وقت وہاں موجود تھے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے چار پائی پر لیٹے لیٹے ہی فرمایا کہ میرے ساتھ ہی شادی کر دو۔بعض لوگ اس واقعہ کو ایک ہنسانے والا واقعہ خیال کرتے ہیں مگر یہ واقعہ ایسا نہیں ہر شخص اپنی نیت کے مطابق پھل پاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ان کا دلی جوش ان کو یہ خیال بھی نہیں آنے دیتا تھا کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں۔باوجود یکہ ان کا جسم جواب دے چکا تھا مگر ایمان کی وجہ سے دین کی خدمت کیلئے جو روحانی قوت وہ اپنے اندر محسوس کرتے تھے اس کے ماتحت ان کو کبھی یہ خیال بھی نہیں آ سکتا تھا ا کہ وہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔ایک صحابی کا واقعہ بھی اس سے مشابہہ ہے۔حضرت انس بن مالک ہی ایک ایسے شخص ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کہلاتے ہیں۔ان کے سوا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی خادم نہیں رکھا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو حضرت انس کی والدہ انہیں آپ کے پاس لائیں اور