خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 78

خطبات محمود ۷۸ 1 سال ۱۹۳۸ جمعہ کے اجتماع میں دو سبق فرموده ۱۱ فروری ۱۹۳۸ء) تشہد ، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - میں نے عید کے خطبہ میں بیان کیا تھا کہ عیدا گر جمعہ کے دن ہو تو اگر چہ نماز ظہر ادا کرنی بھی جائز ہے مگر میں جمعہ ہی پڑھوں گا۔جمعہ کا اجتماع بھی دراصل ایک عید ہی ہے اور اس میں دوسبق یئے گئے ہیں۔ایک تو قومی اتحاد کی طرف اس میں توجہ دلائی گئی ہے اور دوسرے تبلیغ کی طرف۔خطبہ کیلئے جمعہ کی نماز میں ظہر کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ نے دو رکعت کی کمی کر دی ہے اور اس طرح تبلیغ کی اہمیت بتادی ہے اور جمعہ کے اجتماع میں قومی اتحاد کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔دراصل حق کے مخالفین ہمیشہ یہ کوشش کرتے ہیں کہ صداقت کے ماننے والوں میں انتشار اور تفرقہ پیدا کر دیں اور اس طرح انہیں بددل کر کے جماعت کی طاقت کو توڑ دیں۔مگر اللہ تعالیٰ نے جمعہ کے روز اجتماع کا حکم دے کر اتحاد کی اہمیت واضح کی ہے۔جماعت احمدیہ کے مخالفین بھی ہمیشہ یہ کوشش کرتے آئے ہیں کہ جماعت میں تفرقہ پیدا کر کے اسے کمزور کریں اور اس کی کیلئے وہ کئی قسم کی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔جب مستریوں نے فتنہ اُٹھایا تو وہ یہی کہتے تھے کہ جماعت کے تمام بڑے بڑے لوگ ہمارے ساتھ ہیں اور بہت جلد ظاہر ہونے والے ہیں۔مگر اس پر قریباً دس سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور کوئی بھی ظاہر نہیں ہوا۔ان سے بھی پہلے بہائیوں کا فتنہ تھا۔ان کی طرف سے بھی یہی آواز بلند کی جاتی تھی کہ تمام