خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 276 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 276

خطبات محمود ۲۷۶ سال ۱۹۳۸ء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہر عبادت کا ایک بدلہ ہے اور روزہ کا بدلہ میں خود ہوں کے اس عہد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔پس تم کو چاہئے کہ اس عہد کو پورا کرو اور ہمیشہ اس عہد ہدایت کی یاد میں اللہ تعالیٰ کی تکبیر بلند کرتے رہو اور اللہ تعالیٰ کے حقیقی عبد ہونے کا ثبوت دو۔پھر فرماتا ہے و إذا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَانّي قَرِيبَ ، أَجِيبُ دَعْوَةٌ الدّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ٣ے اور جب تجھ سے میرے بندے میری نسبت سوال کریں تو انہیں کہہ دے کہ میں جس نے تم سے یہ نیا عہد باندھا ہے تمہارے قریب ہی ہوں۔اس عہد کے اندر آئے ہوئے ہر شخص کی جب وہ مجھے پکارے دعا کو میں سنتا ہوں۔پس چاہئے کہ وہ بھی میرے اس عہد میں کامل طور پر داخل ہوں گی اور میری امداد پر یقین رکھیں تا کہ انہیں رُشد و ہدایت کا راستہ مل جائے۔اس عبارت سے ظاہر ہے کہ جو بھی الہی عہد کے تابع ہو کر دعا کرتا ہے یا یوں کہو کہ قرآنی اصطلاح کے مطابق مؤمن کامل یا عبد ہو کر دعا کرتا ہے اس کی دعا ضرور سنی جاتی ہے اور کبھی ضائع نہیں جاتی۔ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ سے یا ( مجھے یہ تو بتاؤ کہ ) وہ کون ہستی ہے جو سب طرف سے مایوس ہو کر دعا کرنے والے کی طرف جھکتی ہے اور اُس کی مصیبت کو ٹال دیتی ہے۔یعنی ایسی ہستی اللہ ہی ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ مضطر ہوتے ہیں اُن کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔خواہ وہ ہندو ہوں، خواہ عیسائی ہوں ، خواہ سکھ ہوں ، خواہ پارسی ہوں اور خواہ دنیا کے کسی اور مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔جب کبھی اضطرار کے ساتھ وہ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کریں اللہ تعالیٰ ان کی دعا کوسُن لیتا ہے۔وجہ یہ کہ ان کی وہ کی حالت بھی درحقیقت ایمان کی حالت ہوتی ہے کیونکہ ایک مؤمن اور غیر مومن میں فرق یہی ہے کہ مؤمن خدا تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتا ہے اور غیر مؤمن خدا تعالیٰ پر کامل ایمان نہیں رکھتا ، ورنہ تھوڑا بہت ایمان ہر شخص میں پایا جاتا ہے حتی کہ ایک دہریہ کے دل میں بھی ہوتا ہے۔چنانچہ دہر یہ بھی کسی نہ کسی بالا طاقت کا ضرور اقرار کرتا ہے۔پس اگر ایک مؤمن اور غیر مؤمن میں