خطبات محمود (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 948

خطبات محمود (جلد 19) — Page 173

خطبات محمود ۱۷۳ سال ۱۹۳۸ء چنا نچہ دیکھ لو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ تینوں صورتیں بیان کی ہیں۔فرماتا ہے احزاب کے موقع پر جب کفار کا لشکر مسلمانوں کے خلاف جمع ہو گیا تو منافقوں نے کہا اے اہل میثرب ! لا مقام تكُم " اب تمہارا کوئی ٹھکانہ نہیں۔تم ان کا کہاں مقابلہ کر سکتے ہو۔گویا انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ مسلمان اب مارے جائیں گے اور ہم تو پہلے ہی یہ کہتے تھے کہ خواہ مخواہ دوسروں سے بحشیں کرتے پھرنا فضول بات ہے۔ہم کوئی دوسروں کی ہدایت کے ٹھیکہ دار تھوڑے ہیں مگر مسلمانوں نے ہماری بات نہ مانی اور نتیجہ یہ ہوا کہ سارے لوگ مل کر حملہ آور ہو گئے۔اب انہیں پتہ لگے گا کہ اسلام کی تبلیغ کس طرح کیا کرتے ہیں۔پھر فرماتا ہے اللہ تعالیٰ نے جب احزاب کو شکست دی تو منافق کہنے لگے شکست کوئی نہیں ہوئی۔وہ تو صرف تھوڑی دیر کیلئے پیچھے ہٹے ہیں تا کہ دوبارہ جمعیت کو مضبوط کر کے حملہ کریں۔تیسری کیفیت منافقوں کے کی قلوب کی ایک اور جنگ کے موقع کے ذکر میں بیان فرماتا ہے۔فرماتا ہے منافق کہتے ہیں کی لو تعلم قتالاً لا اتبعتكم ، سے اگر ہم جانتے کہ لڑائی ہوگی تو ہم بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہوتے۔مگر ہمارا تو یہ خیال تھا کہ لڑائی کوئی ہے ہی نہیں ، صرف خیالی خطرہ ہے ( اس آیت کے اور معنے بھی ہیں۔میں ان کی تردید نہیں کرتا۔قرآن کریم ذومعانی ہے )۔اسی حالت کا نقشہ سورۃ بقرہ میں ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے واذا قيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ أَلاَ نَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِن لَّا يَشْعُرُونَ ® واذ ارقيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ، الا إنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاء ولكن لا يَعْلَمُونَ ) کے یعنی جب منافقوں سے کہا جاتا ہے کہ کفار سے ساز باز رکھ کر فساد پیدا نہ کرو۔تو وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کی کوشش کر رہے ہیں۔یعنی آپس کا اختلاف کوئی بڑا اختلاف نہیں صلح ناممکن نہیں ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آپس میں صلح ہو جائے اور فساد دُور ہو جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم غلط کہتے ہو۔دنیا کا جھگڑا نہیں کی کہ صلح ہو جائے ، یہ تو دینی اختلاف ہے جس میں سو دا نہیں ہوسکتا۔پس اس ساز باز سے وہ فساد پیدا کر رہے ہیں مگر ایمان نہیں ، اس لئے محسوس نہیں کرتے۔پھر فرماتا ہے جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جس طرح باقی لوگ ایمان لا رہے ہیں تم بھی ایمان لاؤ تو کہتے ہیں کہ یہ تو بیوقوف ہیں۔