خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 618 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 618

خطبات محمود ۶۱۸ سال ۱۹۳۷ء جائیں گے اور پھر یہ تعلیم اسلام اور تبلیغ کا مرکز بنائے جائیں گے۔اور جب بھی احمدیوں کی طاقت کا وقت آئے گا اُن کا پہلا فرض ہے کہ ان پاک شہروں کو ان کا کھویا ہوا حق واپس دینے کی تدبیر کریں اور ان کی اصلی شان کو واپس لائیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو دی گئی ہے۔لیکن جب تک وہ دن نہیں ہے آتا اُس وقت تک محض قادیان ہی تبلیغ و اشاعت دین کا مرکز ہے۔مکہ ہماری عبادت کا مرکز ہے۔مکہ ہماری محبت اولی کا مرکز ہے اور مدینہ بھی ہمارے بہت سے تبرکات اور محبت اولی کا مرکز ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلمانوں نے اس زمانہ میں اس عظیم الشان فرض کو کھلا دیا ہے جس کیلئے ملکہ اور مدینہ کے مرکز خدا تعالیٰ نے قائم کئے تھے اور وہ فرض اس وقت قادیان سے ادا ہو رہا ہے یعنی دنیا میں تبلیغ اسلام اور اللہ تعالیٰ کی توحید کی اشاعت کا فرض۔لیکن وہ دن دور نہیں گو ہمارے خیالات اور واہمہ سے دور ہو مگر خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے لحاظ سے دور نہیں کہ پھر یہ دونوں مرکز نہ صرف عبادت یا محبت کا مرکز ہوں بلکہ تبلیغ اور اشاعت دین کے بھی مرکز ہوں۔غرض رسول کریم ہے کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے جو عبادت کا مرکز قائم کیا وہ مکہ ہے اور مدینہ ہماری محبت اولی کا مرکز ہے مگر تبلیغ اور اشاعت دین کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں ایک ہی مرکز ہے جو قادیان ہے اور اس سے وابستگی ہر مومن کیلئے ضروری ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا کے گوشوں گوشوں سے ہوائی جہازوں کے ذریعہ یا بعض اور سواریوں کے ذریعہ سے جو ابھی ہمیں معلوم بھی نہ ہوں لوگ قادیان آئیں گے اور ساری دنیا کی احمدی جماعتیں اُس وقت قادیان میں اکٹھی کی ہوں گی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بعینہ وہ سارے الہامات ہوئے ہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مکہ کے قیام کے وقت ہوئے تھے۔مثلا آپ کو الہام ہوا يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَحَ عَمِيقٍ۔عمیق سے پھر الہام ہوا يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ - یعنی خدا تعالیٰ کی مدد اور اس کی نصرت ہر ایک یے دور کی راہ سے تجھے پہنچے گی اور ایسی راہوں سے پہنچے گی کہ راستے لوگوں کے بہت چلنے کی وجہ سے گہرے ہو جائیں گے۔اسی طرح اس کثرت سے لوگ تیری طرف آئیں گے کہ جن راہوں پر وہ چلیں گے وہ عمیق ہو جائیں گی۔پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جو یہ خبر دی گئی تھی کہ يَأْتُوكَ رِجَالًا وَّ عَلَى كُلِّ ضَامِرٍ یہ الہام بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوا اور آپ کو بتایا گیا کہ ہرقسم کی اونٹنی پر سوار ہوکر لوگ یہاں آئیں گے۔مگر اس جگہ ہر قسم کی اونٹنی سے مراد اونٹنیاں نہیں بلکہ ہر قسم کی