خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 524 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 524

خطبات محمود ۵۲۴ سال ۱۹۳۷ء تھیں اور وہ اپنے وقت پر پوری ہوئیں۔پھر میں نے یہ قسمیں اس علم کی بنا پر کھائی ہیں جو خدا سے مجھے ملا اور جو بندوں سے میں نے نہیں سیکھا۔پس میں انہیں یہی کہوں گا کہ وہ میرے مقابلہ میں ایسی قسمیں ن کھائیں بلکہ خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ انہیں ہدایت دے اور اگر انہیں اپنی بات پر اصرار اور قسمیں کھانے کا شوق ہو تو ایک نہیں کئی قسم کی قسمیں ہیں جو ان جھگڑوں کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔آخر جو الزامات وہ مجھ پر لگاتے ہیں ان کا یہی مطلب ہے کہ میں خلافت کا اہل نہیں۔مگر میں ابھی خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ چکا ہوں کہ میں اُس کا قائم کردہ خلیفہ ہوں۔وہ بھی ایسی ہی قسم لکھ کر شائع کر دیں پھر خود بخود فیصلہ ہو جائے گا کہ کون حق پر ہے اور کون ناحق پر۔میں پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں اور اب پھر اللہ تعالیٰ کے وعید لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الكَاذِبِينَ کے ماتحت کہتا ہوں کہ جیسا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے میں اُس کا قائم کر دہ خلیفہ ہوں اور میرے لئے عزل ہرگز جائز نہیں۔اگر حوادث میرے سامنے آئیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی پیشگوئیوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ میرے لئے بعض اندھیرے مقدر ہیں اور اگر وہ ساری کی ساری جماعت کو بھی مجھ سے برگشتہ کر لیں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے موت نہیں دے گا جب تک وہ پھر ایک زبردست جماعت میرے ساتھ پیدا نہ کر دے۔دنیا میں فریب کاریاں بھی ہوتی ہیں، دنیا میں دھو کے بھی ہوتے ہیں، دنیا میں وسوسہ اندازیاں بھی ہوتی ہیں، دنیا میں ابتلاء بھی آتے ہیں اور ان تمام چیزوں کے ذریہ لوگ ٹھوکریں کھاتے اور حق سے منحرف ہوتے ہیں۔مگر مجھے بندوں پر یقین نہیں ، مجھے اپنے خدا پر یقین ہے۔اُس خدا نے اُس وقت جب کہ مجھے خلافت کا خیال تک بھی نہ تھا مجھے خبر دی تھی کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفُرُوا إِلى يَوْمِ الْقَيَامَةِ کہ وہ لوگ جو تیرے تبع ہیں وہ تیرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے۔پس یہ صرف آج کی بات نہیں بلکہ جو شخص میری بیعت کا اقرار کرے گا وہ قیامت تک میرے منکرین پر غالب رہے گا۔یہ خدا کی پیشگوئی ہے جو پوری ہوئی اور پوری ہوتی رہے گی۔اگر اس الہام کے سنانے میں میں جھوٹ بولتا ہوں تو خدا کی مجھ پر لعنت۔میری خلافت کے بارہ میں ایک بار نہیں، دو بار نہیں اتنی بار خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔اب بھی جب یہ فتنہ اُٹھا تو میں نے جلدی نہیں کی بلکہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں اور خدا نے مجھے خبر دی کہ ” میں تیری مشکلات کو دور کروں گا اور تھوڑے ہی دنوں میں تیرے دشمنوں کو تباہ کر دوں