خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 523

خطبات محمود ۵۲۳ سال ۱۹۳۷ء کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے اور جس کی جھوٹی قسم کھا کر شدید لعنتوں کا انسان مورد بن جاتا ہے کہ میرا یہ یقین ہے کہ قرآن کریم کی اس بارہ میں وہی تعلیم ہے جو میں نے بیان کی۔اور اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو۔اب وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ میں اس لئے قسم نہیں کھا تا کہ میں جھوٹا ہوں اور خدا تعالیٰ کی لعنت سے ڈرتا ہوں ، انہیں سوچنا چاہئے کہ اگر میں خود ان کے یقین کے مطابق خدا تعالیٰ کی جھوٹی قسم سے ڈرنے والا ہوں تو میری یہ قسم کچی ہے اور جب یہ قسم بچی ہے تو انہیں ماننا پڑے گا کہ میرا ان معاملات میں مباہلہ نہ کرنا یا قسم نہ کھانا اپنے عقیدہ کی رو سے خدا تعالیٰ کے حکم کے پورا کرنے کیلئے ہے۔یہ امر ظاہر ہے کہ جو شخص ایک جھوٹی قسم نہیں کھا سکتا وہ دوسری جھوٹی قسم بھی نہیں کھایا کرتا۔لیکن اگر ان کا خیال ہو کہ میں اس بارہ میں جھوٹی قسم کھا رہا ہوں تو انہیں سوچنا چاہئے کہ پھر دوسرے امر میں جھوٹی قسم اٹھا لینے سے مجھے کیا عذر ہوسکتا ہے۔پھر ایک اور سوال ہے جو شیخ عبدالرحمن صاحب مصری کی طرف سے کیا گیا تھا اور آج بھی کیا جا رہا ہے کہ خلیفہ معزول ہو سکتا ہے۔اور وہ اس بناء پر مجھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجھے خلافت سے الگ ہو جانا چاہئے۔یا یہ کہ جماعت کو چاہئے کہ مجھے اس عہدہ سے الگ کر دے۔میں اس دعوی کے جواب میں بھی اسی قادر و توانا خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ باوجود ایک سخت کمزور انسان ہونے کے مجھے خدا تعالیٰ نے ہی خلیفہ بنایا ہے اور میں اسی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اُس نے آج سے ۲۲ ،۲۳ سال پہلے مجھے رویا کے ذریعہ بتادیا تھا کہ تیرے سامنے ایسی مشکلات پیش آئیں گی کہ بعض دفعہ تیرے دل میں بھی یہ خیال پیدا ہوگا کہ اگر یہ بوجھ علیحدہ ہو سکتا ہو تو اسے علیحدہ کر دیا جائے ، مگر تو اس بوجھ کو ہٹا نہیں سکے گا اور یہ کام تجھے بہر حال نباہنا پڑے گا۔اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو۔اب اس رنگ میں میں نے قسمیں کھالی ہیں۔وہ بھی اگر اپنے آپ کو سچائی پر سمجھتے ہیں تو اس رنگ میں قسمیں کھا لیں۔لیکن اُن کو میری نصیحت یہی ہے کہ وہ قسمیں نہ کھائیں کیونکہ میں خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے علم پر قائم ہوں اور ان کے عقائد کی بنیا د خنیات پر ہے۔پس میں انہیں سمجھانا چاہتا ہوں کہ و ایسی قسم مت کھائیں کیونکہ اس کا ان کیلئے اچھا نتیجہ پیدا نہیں ہوگا۔میں نے بیشک قسمیں کھائی ہیں مگر میں نے ان رؤیا ، کشوف اور الہامات کی بناء پر قسمیں کھائی ہیں جن میں خدا تعالیٰ کی طرف سے غیب کی خبریں