خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 5

خطبات محمود 3 سال ۱۹۳۷ء تو گلی طور پر خدا تعالیٰ نے آپ کے اختیار میں رکھا ہے۔پس پہلے اُس چیز کو کر میں جو خدا تعالیٰ نے آپ کے اختیار میں رکھی ہے پھر امید رکھیں کہ خدا تعالیٰ اس چیز کا بھی اختیار آپ کو دے دے گا جو اُس نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔کیونکہ جب خادم ایک کام کر لیتا ہے تو آقا اُسے دوسرا کام سپرد کر دیتا ہے۔پس ارادہ جو آپ کے اختیار میں ہے آپ اُس کی اصلاح کریں پھر خدا تعالیٰ عمل کو جو آپ کے اختیار میں نہیں ہے خود درست کر دے گا اور اُس کو بجالانے کی آپ کو طاقت دے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے اذہان میں روشنی پیدا کرے اور وہ محدودیت اور مقید یت جو اس وقت بہت سے لوگوں کے ذہنوں پر طاری ہے اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح کی فرمائے اور اسلام کی تعلیم کی وسعت کے سمجھنے کی انہیں توفیق بخشے اور جس طرح خدا کی قدرت نے انہیں اس زمانہ کا روحانی بادشاہ بنایا ہے ، وہ خود بھی اپنی بادشاہت کو محسوس کرتے ہوئے روحانی عالم کے تمام محکموں کے سمجھنے اور ان کو درست رکھنے کی کوشش کریں۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتَابِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ (البقرة: (۸۶) الفضل ۸/جنوری ۱۹۳۷ ء )