خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 199

خطبات محمود ۱۹۹ سال ۱۹۳۷ء ثابت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں۔وہ کہنے لگا میں پہلے ہی کہتا تھا کہ حضرت مرزا صاحب بڑے نیک آدمی ہیں وہ کبھی غلط طریق اختیار نہیں کرتے۔اب آپ یہ بتائیں کہ اگر میں آپ کے پاس قرآن کریم کی ایک سو آیتیں ایسی لے آؤں جن سے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ثابت ہو تو کیا آپ ان کی حیات کے قائل ہو جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا سو آیتوں کا سوال نہیں قرآن کریم کی ایک آیت ہی محبت ہے۔اگر آپ ایک آیت ہی ایسی لے آئیں جس سے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ثابت ہوتی ہو تو میں ان کی زندگی تسلیم کرلوں گا۔اس پر انہیں خیال آیا کہ شاید سو آیتیں قرآن کریم سے ایسی نہ مل سکیں جن سے حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ثابت ہو اس لئے پچاس آیتوں تک قائل کر لینا چاہئے اور کہنے لگے اگر سو آیتیں نہ مل سکیں صرف پچاس آیتیں مل جائیں تو کیا ی پچاس آیتیں دیکھ کر آپ اپنے عقیدہ سے تو بہ کر لیں گے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا میں تو پہلے کہہ چکا ہوں کہ سو پچاس آیتوں کی قید کی کوئی ضرورت نہیں قرآن کریم کی ایک آیت بھی کافی ہے۔خیر آہستہ آہستہ وہ دس آیتوں پر آگئے اور کہنے لگے کہ دس آیتیں تو میں ضرور لے آؤں گا۔چنانچہ اس گفتگو کے بعد وہ خوشی خوشی لاہور گئے۔اُن دنوں حضرت خلیفہ اسیح الاوّل لاہور میں تھے مولوی محمد حسین بٹالوی بھی وہیں تھے اور آپس میں بڑی بحثیں ہورہی تھیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی یہ کہتے تھے کہ آؤ حضرت مرزا صاحب کے دعوی کا ہم حدیثوں کی رو سے فیصلہ کریں کیونکہ یہی قرآن کریم کی شارح ہیں اور حضرت خلیفہ مسیح الاوّل فرماتے کہ قرآن اصل چیز ہے ہمیں قرآن کریم کی رو سے آپ کے دعوی کوی یکھنا چاہئے۔آخر بہت بڑی رڈو کر اور بحث مباحثہ کے بعد جب لوگوں میں بددلی اور بے اطمینانی پیدا ہونے لگی تو حضرت خلیفہ اول نے کہہ دیا کہ اچھا ہم بخاری مان لیتے ہیں اسے تم اپنے دعوے میں پیش کی کر سکتے ہو۔مولوی محمد حسین بٹالوی اس پر بہت خوش تھے کہ میں نے کچھ تو اپنی بات منوالی۔چنانچہ ایک کی مجلس میں بیٹھ کر وہ ڈینگیں مار رہے تھے کہ اتنے میں لدھیانہ والے مولوی نظام الدین صاحب بھی جا پہنچے اور کہنے لگے بس اب سب جھگڑوں کا فیصلہ ہو گیا۔آپ بحث مباحثہ ایک طرف رکھئے اور مجھے دس آیتیں ایسی لکھ دیجئے جن سے یہ ثابت ہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ موجود ہیں۔میں وہ آیتیں لے لی کر حضرت مرز اصاحب کے پاس جاؤں گا اور انہیں یہیں آپ کے پاس لے آؤں گا اور آپ کے سامنے انہیں اپنے عقیدہ سے تو بہ کراؤں گا۔مولوی محمد حسین بٹالوی نے کہا بات کیا ہے کچھ تفصیل تو بتاؤ۔