خطبات محمود (جلد 18) — Page 191
خطبات محمود ۱۹۱ سال ۱۹۳۷ء رنگ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مقابلہ کیا، اُس کا بھی ایک چھوٹا سا خلاصہ قرآن کریم میں موجود ہے۔حضرت موسیٰ کے زمانہ میں شیطان نے جس جس رنگ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ کیا اُس کا بھی ایک چھوٹا سا خلاصہ قرآن کریم میں موجود ہے۔حضرت داؤڈ اور حضرت سلیمان کے زمانہ میں شیطان نے جس جس رنگ میں حضرت داؤد اور حضرت سلیمان کا مقابلہ کیا اُس کا بھی ایک چھوٹا سا خلاصہ قرآن کریم میں موجود ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کے زمانہ میں شیطان نے جس جس رنگ میں حضرت عیسی علیہ السلام کا مقابلہ کیا اُس کا بھی ایک چھوٹا سا خلاصہ قرآن کریم میں موجود ہے اور پھر محمد رسول اللہ کے زمانہ میں شیطان نے جس جس رنگ میں محمد ﷺ کا مقابلہ کیا اُس کا بھی ایک اجمالی نقشہ قرآن کریم میں موجود ہے۔ان میں سے ہر جنگ جو اپنے اپنے زمانہ میں ہوئی وہ انسان کا دل دہلا دینے کیلئے کافی ہے۔مخالفت میں ایسے ایسے ذرائع کو استعمال کیا گیا اور ایسے ایسے طریق اختیار کئے گئے کہ مومنوں کیلئے زلزلہ آ گیا اور لوگوں نے سمجھا اب یہ جماعت بالکل تباہ ہو جائے گی۔مگر پھر خدا تعالیٰ کی نصرت ظاہر ہوئی اور وہ طوفان اور وہ آندھیاں جن کے متعلق یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ انبیاء علیہم السلام کی بنائی ہوئی عمارتوں کو زمین سے پیوست کر دیں گی اور ان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گی ہوا کی طرح اس عمارت۔ٹکرا کر اس طرح اُڑ گئیں جس طرح پانی کا بلبلہ پھٹ جاتا ہے اور کسی کو اس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔پھر جب ایک ایک جنگ میں شیطان نے اس طرح زور لگایا ہے تو کس طرح ممکن ہے کہ آخری جنگ میں وہ ا۔تمام ذرائع کو مجموعی طور پر استعمال نہ کرے۔شیطان خود دنیا میں ظاہر نہیں ہوتا بلکہ انسانوں میں سے ہی بعض کو اپنا آلہ کار بناتا اور ان کے ذریعہ الہی جماعتوں کو مٹانے کی کوشش کرتا ہے۔پس ضروری ہے کہ اس زمانہ میں جو مسیح موعود کا زمانہ ہے شیطان کی طرف سے وہ تمام ہتھیار استعمال کئے جائیں جو نوح کے زمانہ میں استعمال کئے گئے ، جو موسیٰ کے زمانہ میں استعمال کئے گئے ، جو لوظ کے زمانہ میں استعمال کئے گئے ، جو اسحق کے زمانہ میں استعمال کئے گئے ، جو یعقوب کے زمانہ میں استعمال کئے گئے ، جو یوسف کے زمانہ میں استعمال کئے گئے ، جو داؤڈ اور سلیمان اور الیسع اور زکریا اور کی یحیی اور دوسرے انبیاء کے زمانہ میں استعمال کئے گئے۔جو عیسی کے زمانہ میں استعمال کئے گئے اور جو سب سے بڑھ کر آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں استعمال کئے گئے۔کیونکہ شیطان جانتا ہے کہ یہ اس کی آخری جنگ ہے اور اسی جنگ پر اس کی زندگی یا موت کا انحصار ہے۔پس میں ان لوگوں کو جو میرے نقطہ نگاہ