خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 548 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 548

خطبات محمود ۵۴۸ سال ۱۹۳۷ء چاہتا تھا کہ ظاہر ہو۔یہ چاروں صفات اپنا اظہار چاہتی تھیں اس لئے اس نے دنیا کو پیدا کیا۔ان چاروں صفات پر غور کرو تو یہ وہی ہیں جو سورہ فاتحہ میں بیان کی گئی ہیں۔وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الْحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ العَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ملِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ - - یعنی اللہ تعالیٰ رَبِّ العَلَمِينَ۔الرَّحْمنِ ہے الرَّحِیمِ اور ملک یوم الدین ہے۔یہاں بھی وہی چاروں صفات بیان کی گئی ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ ترتیب بدل دی گئی ہے۔سورہ فاتحہ میں جو پہلے بیان کی تھی یہاں وہ آخر میں رکھ دی۔پھر اسی ترتیب سے سب صفات کو اُلٹ کر رکھ دیا ہے۔چنانچہ اس آیت میں اَلْمَلِكُ جو آیا ہے یہ ملک یوم الدین کی طرف اشارہ ہے۔علم القرآت سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ج ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کی جگہ ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ پڑھا ہے۔غرض الْمَلِكُ کا لفظ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔سورہ فاتحہ میں ملک یوم الدین سے پہلے الرَّحِیمِ ہے۔یہاں الْمَلِكُ کے بعد الْحَقُّ رکھا گیا ہے۔سورۃ فاتحہ میں الرَّحِیمِ سے پہلے الرَّحْمنِ ہے۔یہاں الْحَقُّ کے بعد اس کی طرف اشارہ کرنے کیلئے لا اله الا هو رکھا گیا ہے۔سورہ فاتحہ میں اَلرَّحِمْنِ سے پہلے رَبِّ العَلَمِينَ ہے۔یہاں اس کی جگہ سب سے آخر میں رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ رکھا گیا۔ہے۔گویا سورہ فاتحہ کی مذکورہ صفات اور اس آیت مذکورہ صفات میں صرف یہ فرق ہے کہ ایک تو ترتیب الٹ دی ہے دوسرے درمیانی دو صفات کو دوسرے الفاظ میں ادا کیا گیا ہے۔یعنی رحیمیت کی طرف اشارہ اَلْحَقُّ سے اور رحمانیت کی طرف اشارہ لَا إِلهُ إِلَّا هُوَ سے کیا گیا ہے۔غرض یہ صفات وہی سورہ فاتحہ والی صفات ہیں۔مزید تشریح کیلئے میں یہ بتا دیتا ہوں کہ ملک بادشاہ کو کہتے ہیں اور ملکیت ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی ذات کے ظہور کا موجب اور منبع ہے کیونکہ ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کے معنی ہیں جزا سزا کے دن کا مالک۔اور جزا سز ا مترتب نہیں ہو سکتی جب تک اس کے پہلے کوئی قانون نہ ہو۔چنانچہ اگر ہماری شریعت میں نماز کا حکم نہ ہوتا تو کیا ہم مسلمانوں سے یہ پوچھ سکتے تھے کہ تم نمازیں کیوں نہیں پڑھتے ؟ اگر ہم ایسا کرتے تو یقیناً وہ جواب دیتے کہ ہمیں ایسا کوئی خاص حکم نہیں ہے۔غرض جسے حکم نہ ہو اس سے رپورٹ بھی نہیں لی جاتی اور ایسا شخص مجرم بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔پس ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ نتیجہ ہے ملکیت کا۔کیونکہ پہلے قانون کا نفاذ ہو پھر اس کے متعلق جواب طلبی ہو سکتی ہے۔ملک کے بعد اس سورۃ میں الحق کی صفت بیان کی گئی ہے اور ادنیٰ غور سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اَلْحَقُّ رحیمیت کا منبع