خطبات محمود (جلد 18) — Page 502
خطبات محمود ۵۰۲ سال ۱۹۳۷ء کیونکہ اس کی جڑ خدا تعالیٰ ہے۔پس پہلی شاخیں کٹتے ہی اس میں سے نئی شاخیں نکل آئیں۔کئی درخت ایسے ہوتے ہیں کہ جڑ سے کاٹنے پر بھی دوبارہ پھوٹ آتے ہیں۔نیکی کا بیج جو انبیاء کے ذریعہ بویا جاتا ہے وہ بھی اسی قسم کا سخت ہوتا ہے۔تم اسے کاٹ دیتے ہومگر وہ پھر نکلتا ہے۔تم اسے زمین کے اندر گھس کر بھی کاٹ دیتے دو پھر بھی وہ قائم رہتا ہے۔بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ اب یہ درخت نہیں اُگ سکتا مگر خدا تعالیٰ پھر بھی اس میں سے نیا شگوفہ نکال دیتا ہے۔تو دشمنوں نے ہم پر حملے کئے اور ہمیں متواتر تین سال تک ان کا مقابلہ کرنا پڑا اور ان کے جواب کیلئے اور جماعت کو اس نئے رستہ پر ڈالنے کیلئے میں نے یہ تحریک شروع کی جو اس لحاظ سے تحریک جدید ہے کہ اسے اب شروع کیا گیا ورنہ وہ قرآن کریم میں موجود ہے۔اس تحریک کے ماتحت ہم نے کئی نئے تجربے کئے ہیں، کئی نئے مشن قائم کئے گئے ہیں اور یہ نیا تجربہ تھا۔میں نے تحریک کی تھی کہ نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں اور باہر نکل جائیں ، یہ بھی نیا تجربہ تھا۔دوست اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت ڈالیں، یہ بھی نیا تجربہ تھا۔تجارت شروع کی جائے ، یہ بھی نیا تجربہ تھا۔پھر صنعتی اداروں کا اجراء بھی نیا تجربہ تھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں ان سب میں کم و بیش کامیابی ہوئی۔سینکڑوں نوجوانوں نے اپنی زندگیاں وقف کیں اور بیسیوں باہر نکل گئے۔کوئی کہیں چلا گیا اور کوئی کہیں۔بعض تین تین سال سے بمبئی اور کراچی میں بیٹھے ہیں۔وہ کسی بیرونی ملک میں جانے کی کے ارادہ سے گھروں سے نکلے تھے لیکن چونکہ اب تک کوئی صورت نہیں بن سکی اس لئے ابھی تک اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ان کے والدین چٹھیاں لکھتے ہیں ، مجھ سے بھی سفارشیں کراتے ہیں مگر وہ ی یہی التجا کرتے ہیں کہ جو ارادہ ایک دفعہ کر لیا اب اسے پورا کرنے کی اجازت دی جائے۔بعض ان میں سے اتنے چھوٹی عمر کے ہیں کہ ابھی داڑھی مونچھ تک نہیں نکلی مگر اس راہ میں وہ ٹوکری تک اُٹھاتے ہیں۔پھر بعض نوجوان بیرونی ممالک میں پہنچ گئے ہیں اور وہاں بھی کئی نئے تجربے ہمیں حاصل ہوئے ہیں۔- آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے لئے مدنی طبع لوگوں لوگوں کی تلاش کرنی ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں اب تک مختلف ممالک میں قریباً پندرہ مشن ہمارے قائم ہو چکے ہیں۔امریکہ، اٹلی، ہنگری، پولینڈ، یوگوسلاویہ، یہ مشن البانیہ کیلئے ہے۔لیکن چونکہ البانوی حکومت نے ہمارے مبلغ کو نکال دیا تھا وہ وہاں کام کر رہا ہے۔فلسطین ، جاوا ، سٹریٹ سیٹلمنٹ ، جاپان ، چین ، افریقہ۔ان میں سے کئی مبلغ کی ایسے ہیں جو ہمارے خرچ پر گئے ہیں، کئی اپنے خرچ پر گئے ہیں۔بعض تجارتوں کے ذریعہ سے اچھے