خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 490 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 490

خطبات محمود ۴۹۰ سال ۱۹۳۷ء کر دیا اور اُس نے یہ سمجھا کہ وہ کامیاب ہو گیا۔مگر آج بھی وہ لوگ موجود ہیں جو سادات میں سے ہونے کی وجہ سے دوسروں سے بے دھڑک کہہ دیتے ہیں کہ ہم امتی کے برتن میں کھانا نہیں کھائیں گے۔پھر۔بعض بناوٹی سید ہوتے ہیں وہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ ہم امتی کے برتن میں کھانا نہیں کھا ئیں گے اور لوگ خوشی سے ان باتوں کو برداشت کر لیتے ہیں۔حالانکہ اس قسم کا فقرہ لوگ کسی بڑے سے بڑے آدمی کے منہ سے بھی نہیں سُن سکتے اور اسے اپنی ہتک سمجھتے ہیں۔مگر جب کسی سید کے منہ سے وہ یہ فقرہ سنتے ہیں تو ی کہتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ، آخر یہ محمد ﷺ کی بیٹی کی اولاد میں سے ہے۔اب دیکھو تیرہ سو سال کا عرصہ کتنا لمبا عرصہ ہوتا ہے مگر آج بھی ایک شخص جب یہ کہتا ہے کہ میں سید ہوں تو معاً ہما را لہجہ اور ہمارا طریق گفتگو بدل جاتا ہے۔ہم اسی حیثیت کے ایک دوسرے آدمی کو تو تو کر کے بلا رہے ہوتے ہیں مگر اس سید کو ہم شاہ صاحب شاہ صاحب کہنے لگ جاتے ہیں اور اس طرح وہ صلى الله ہما را شاہ بھی بن جاتا ہے اور صاحب بھی ہو جاتا ہے۔حالانکہ بعض دفعہ اس کے اعمال کو رسول کریم ہے کی تعلیم سے اتنی نسبت بھی نہیں ہوتی جتنی خاک کو سورج سے ہے۔پھر تم خدا تعالیٰ کو دیکھو وہ بھی کس طرح ان لوگوں کی قدر کرتا ہے جو اُس کے کسی پیارے کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب دشمنوں کی طرف سے بہت زیادہ تکالیف پہنچیں تو غالباً اس وجہ سے کہ آپ کے دل میں ان کے متعلق بددعا کا جوش پیدا ہوا اللہ تعالیٰ نے آپ پر الہام کیا اور فرمایا اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار کآخر کنند دعوئے نو یعنی اے مسیح موعود کے دل ! تو نیز خاطر ایناں نگاہ دار۔یہ کیسے ہی تیرے دشمن سہی ، کیسے ہی تیرے مخالف سہی پھر بھی ان کا کچھ لحاظ کیجیو۔کیونکہ یہ ہمارے پیغمبر کی محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں۔اب دیکھو فنی خدا محسن خدا، صمد خدا اپنے ایک خادم سے تعلق رکھنے والے کی جب اتنی قدر کرتا ہے تو کس قدر نا پاک وہ بندہ ہے جو یہ خیال کرتا ہے کہ اگر وہ خود خدا سے تعلق پیدا کرے گا تو خدا اُس کی قدر نہیں کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام یہ بھی ہے کہ اُخْرِجَ مِنْهُ اليَزِيدِيُّونَ ) کہ قادیان میں بعض یزیدی صفت لوگ پیدا کئے گئے ہیں۔یہ نام گویا خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کا رکھا جو سلسلہ کی مخالفت کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الہام نازل