خطبات محمود (جلد 18) — Page 492
خطبات محمود ۴۹۲ سال ۱۹۳۷ء متعلق ہیں ، خواہ اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کے متعلق ہیں ، خواہ صلح اور آشتی سے رہنے کے متعلق ہیں اور خواہ مالی قربانی کے متعلق ہیں۔ان میں سے ہر ایک مطالبہ کو پورا کرو۔چونکہ جیسا میں نے حال میں اعلان کیا ہے اس سال مالی حصہ میں ابھی بہت کمی ہے اس لئے اس حصہ کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ ان باتوں کو بھی مد نظر رکھو جن کے متعلق میں نے اس سال کے چند ابتدائی خطبات میں جماعت کو توجہ دلا چکا ہوں۔غرض ہر رنگ میں تحریک جدید کے مطالبات کو پورا کرو اور اپنے چھوٹوں اور اپنے بڑوں اور اپنے جوانوں اور اپنے بوڑھوں کے اندر نیکی اور تقویٰ کا وہ رنگ پیدا کرو کہ جس رنگ کو دیکھ کر دنیا یہ کہہ سکے کہ اسے تم میں خدائی جلوہ نظر آ رہا ہے۔موضوعات کبیر۔ملاعلی قاری صفحه ۵۹ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ھ فاطر ۴۴ الكهف: ااا بخاری کتاب الشروط باب الشروط في الجهاد (الخ) التكوير: ۱۴ مسلم کتاب الایمان باب صحبة الممالیک تذکرہ صفحہ ۱۷۶۔ایڈیشن چہارم (الفضل ۱/۸ کتوبر ۱۹۳۷ء)