خطبات محمود (جلد 18) — Page 38
خطبات محمود ۳۸ سال ۱۹۳۷ء بچے اس وقت بریکار ہیں وہ کوشش کر کے اگر انہیں کسی نہ کسی کام پر لگادیں تو یقیناً سلسلہ اور اسلام کی وہ بہت بڑی مدد کر نے والے ہوں گے۔ان کے اس فعل کو جو شخص بے دینی قرار دے وہ آپ اپنے دین کا پردہ چاک کرتا ہے لیکن وہ یقینا دیندار اور دین کی خدمت کرنے والے ہوں گے۔پس اگر تمہارے اپنے بچے بریکا ر نہیں لیکن تمہیں کوئی ہنر اور پیشہ آتا ہے تو تمہارا اُس ہنر اور پیشہ کو اپنے اردگرد کے قیموں اور کی بریکاروں کو سکھانا بھی دین کی خدمت ہے اور اگر اس کے ساتھ تم انہیں دینی تعلیم بھی دیتے ہو تو یہ زیادہ ثواب کا موجب ہے۔کیونکہ اس طرح وہ مبلغ بھی بن جائیں گے۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔( الفضل ۱۹ رفروری ۱۹۳۷ ء ) دم البقرة: ١٢٦ بخاری کتاب المغازی باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم ووفاته بخاری کتاب المظالم باب من اخذ الغصن (الخ) بخارى كتاب الجهاد باب الدرق