خطبات محمود (جلد 18) — Page 263
خطبات محمود ۲۶۳ سال ۱۹۳۷ء ہمیشہ ادنی درجہ کا ہوتا ہے اور مقتدی اعلیٰ درجہ کا ؟ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ اس نے مصری صاحب کے اعتراض کا قلع قمع خود ملک غلام فرید صاحب کی ہی ایک اور خواب سے کر چھوڑا ہے جو مصری صاحب کی تسلیم کردہ خواب سے پہلے کی خواب ہے۔ انہوں نے بے مئی کو ڈیرہ دون سے جہاں وہ تبدیلی آب و ہوا کیلئے گئے ہوئے تھے مجھے ایک خط لکھا جو ۸ مئی کو قادیان پہنچا اور قادیان سے ہوتے ہوئے ۱۲ رمئی کو مجھے سندھ میں ملا۔ اس خط میں ملک غلام فرید صاحب لکھتے ہیں: سیدی ! حضرت امیر المومنین أَيَّدَكُمُ اللهُ تَعَالَى السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ پچھلے دنوں میں نے ایک عجیب خواب دیکھا جو حضور کی خدمت میں عرض ہے۔ میں نے دیکھا صلى الله کہ حضرت (اماں جان ) کے اُس کمرہ میں جس میں بیت الدعا واقع ہے، پانچ کرسیوں پر آنحضرت ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، حضرت نواب صاحب ، حضرت میر محمد اسماعیل صاحب اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب بیٹھے ہیں ۔ مجھے اب ان کرسیوں کی ترتیب یاد نہیں رہی ۔ صرف اتنا یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف بیٹھے ہیں ۔ اس طرح پر کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منہ بالکل قبلہ کی طرف ہے اور آنحضرت ﷺ کا کچھ منہ قبلہ کی طرف اور کچھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف ۔ باہر صحن میں بہت سے لوگ جمع ہیں ۔ میں اپنے متعلق کہہ نہیں سکتا کہ میں بھی اُس کمرہ سے باہر ہوں یا اندر ہوں لیکن غالبا باہر ہی ہوں لیکن اندر بیٹھنے والے بابرکت وجودوں کے بالکل ہی قریب کہ مجھے سب کچھ ان کا نظر آ رہا ہے۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گرمی کے پاس ہی ایسا یاد ہے کہ بالکل ساتھ ملا ہوا ) دائیں بازو پر کھڑا ہوں لیکن حضرت صاحب کا چہرہ مجھے نظر نہیں آتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سارا لباس سفید ہے یہاں تک کہ کوٹ بھی لٹھے کا سفید پہنا ہوا ہے ۔ رت کی پگڑی ہرے رنگ کی ہے اور آنحضور ﷺ کی ڈاڑھی مبارک کا رنگ ایسا ہے جیسے حضور یعنی آپ کی ڈاڑھی کا۔ جبکہ اُس کو مہندی لگائے آٹھ دس دن گزر چکے ہوں اور آنحضرت ﷺ کی ڈاڑھی کا قد بھی آپ کی داڑھی کے قد کے برابر ہے گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی بالکل حضور کی ڈاڑھی جیسی ہے ۔ خواب میں ایسا معلوم ہوا ہے کہ آپ کسی دوسرے کمرہ میں کسی تقریر کی تیاری میں صلى الله آنحضرت ﷺ ہے صلى الله