خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 21 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 21

خطبات محمود ۲۱ C سال ۱۹۳۷ء تشهد تحریک جدید اور جماعت احمدیہ فرموده ۱۵ جنوری ۱۹۳۷ء) ر تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - سب سے پہلے تو میں دوستوں کو اس امر کی نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ جب ایسے کام پیش ہوں جن کیلئے جماعتی مدد کی ضرورت ہو تو اُس وقت دوستوں کو اپنے ذاتی کام اور ذاتی اغراض بالکل بھلا دینی کی چاہئیں۔اس وقت بھی ہمارے سامنے بعض ایسے کام ہیں جن کیلئے سینکڑوں آدمیوں کی ضرورت ہے اور آئندہ دو ہفتے نہایت ہی مشغول ہوتے نظر آتے ہیں۔نظارت اعلیٰ کی طرف سے بورڈوں پر اعلان ہو رہا ہی ہے۔لیکن اس اعلان کے علاوہ جو سائیکلسٹوں کے متعلق ہے ایسے افراد کی بھی ضرورت ہوگی جو سائیکل چلانا نہیں جانتے اور پیدل یا کسی اور سواری پر دوسری جگہ جاسکتے اور کام کر سکتے ہیں۔ان کاموں کیلئے ایسے لوگوں کی فہرست مہیا کرنے کیلئے جو اس خدمت کیلئے اپنے آپ کو خوشی سے پیش کریں میں ہدایت کرتا ہوں کہ تمام مساجد میں ایسے لوگوں کی لسٹیں تیار کر کے ناظر صاحب اعلیٰ کے پاس بھجوا دی جائیں۔پھر جس جس عرصہ اور جس جس مقام کیلئے نظارت انہیں کام پر لگانا چاہے اُس کی ہدایت کے مطابق اور اُن ذرائع کے ماتحت جو ان کیلئے تجویز کئے جائیں ، وہ چلے جائیں۔میں امید کرتا ہوں کہ وہ لوگ جو ہمیشہ اپنے آپ کو یہ کہ کر پیش کیا کرتے ہیں کہ ہماری جانیں اور ہمارے مال آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہیں وہ اس موقع کو جو خدا تعالیٰ نے انہیں دیا ہے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اس کے بعد میں دوستوں کو تحریک جدید کی طرف پھر توجہ دلاتا ہوں۔قادیان میں اس دفعہ بوجہ