خطبات محمود (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 672

خطبات محمود (جلد 18) — Page 111

خطبات محمود سال ۱۹۳۷ء مضر ہے۔گزشتہ دنوں گورنمنٹ کے بعض حکام کی طرف سے ہم پر جو مظالم ہوئے ہیں ان کی وجہ سے منافقوں نے بھی گردنیں اُٹھالی ہیں۔منافق ایک حد تک ہی چل سکتا ہے زیادہ نہیں چل سکتا۔پھر وہ ڈرپوک اور بزدل ہوتا ہے، اُس کے سارے کام مخفی ہوتے ہیں اور بسا اوقات ایسی صورت ہوتی ہے کہ شریعت اجازت نہیں دیتی کہ اُسے ننگا کیا جائے۔پس اس کے شر سے بچنے کا ذریعہ بھی دعاؤں کے سوا اور کوئی نہیں۔پھر علاوہ ان واقعات کے جو ہمارے سامنے ہیں اُن عظیم الشان مقاصد کیلئے جن کو سرانجام ینے کیلئے سلسلہ احمدیہ قائم کیا گیا ہے اگر ہم خاص وقتوں میں دعائیں کریں تو یہ دعائیں ضرورت۔زیادہ نہیں بلکہ کم ہی رہیں گی۔دنیا کا فتح کرنا کوئی آسان کام نہیں۔چاروں طرف لوگ ہمارے مخالف ہیں اور ہر جگہ ایسی روکیں پیدا کی جارہی ہیں جن کو دور کرنا انسانی طاقت سے بالا ہے اور جن مشکلات اور روکوں کو دور کرنے کیلئے خدا تعالیٰ کی نصرت کے سوا اور کوئی ہمارے کام نہیں آسکتا۔پس آؤ کہ ہم کی خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ان کاموں کے پورا کرنے میں ہماری امداد فرمائے جن کیلئے سلسلہ احمد دنیا میں قائم ہوا ہے۔اور لوگوں کے قلوب کی اصلاح کرے بلکہ لوگوں کے قلوب کی اصلاح کا کیا ذکر ابھی ہمارے اپنے نفس ہی بہت بڑی اصلاح کے محتاج ہیں۔پس خدا اپنے فضل سے ہمارے دلوں کی بھی اصلاح فرمائے، ہمیں اپنے نفس پر غالب آنے کی توفیق دے اور ہمیں وہ طاقتیں عطا فرمائے جن۔اس کے دین کا جلال ظاہر ہو اور اُس کا قرب اور وصال ہمیں میسر ہو۔غرض مت خیال کرو کہ یہ ایک رسمی بات ہے جو میں تمہارے سامنے پیش کر رہا ہوں۔یہ ایک کی نہایت ہی اہم مطالبہ ہے جس کو پورا کرنا جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے۔چاہئے کہ جماعتوں کے پریذیڈنٹ اور سیکرٹری اپنی اپنی جماعتوں کو یہ مطالبہ یاد دلاتے رہیں اور روزوں کے متعلق بھی یاد دہانی کراتے رہیں۔کیونکہ جو چیز بار بار سامنے آتی رہے اُس کی طرف دل متوجہ ہو جاتے ہیں اور کئی کمزور بھی جو پہلے حصہ لینے کیلئے تیار نہیں ہوتے حصہ لینے لگ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کی اسی نکتہ کی طرف راہبری کرتے ہوئے فرماتا ہے فَذَكِّرُ إِنْ نَفَعَتِ الذِكری ۵ کہ تُو لوگوں کو نصیحت کرتا چلا جات کیونکہ نصیحت بہت دفعہ فائدہ دے جایا کرتی ہے۔پس میں کہتا ہوں کہ ان دنوں کو خاموشی سے مت گزارو بلکہ روزے رکھو اور دعائیں کرو اور کی