خطبات محمود (جلد 18) — Page 615
خطبات محمود ܬܙܖ سال ۱۹۳۷ء ۳۸ جلسہ سالانہ کی اہمیت اور برکات (فرموده ۱۰؍ دسمبر ۱۹۳۷ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- سب سے پہلے تو میں جماعت کے احباب کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اب دسمبر کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور آج اس کا دوسرا جمعہ ہے۔اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اور اس کے کی الہام اور وحی سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جماعت کا ایک اجتماع مقرر فرمایا ہے۔یہ اجتماع ۲۶ - ۲۷ - ۲۸ دسمبر کو ہوا کرتا ہے اس اجتماع کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ خواہش ظاہر فرمائی ہے کہ جماعت کے وہ تمام دوست جن کا ان دنوں یہاں پہنچنا ممکن ہو اس موقع پر جمع ہوا کریں۔اور اللہ تعالیٰ کے ذکر کے سننے یا سنانے میں شامل ہوا کریں جو ان دنوں یہاں کیا جاتا ہے۔ابھی تک ہمارے ملک میں وسائلِ سفر اتنے آسان نہیں جتنے کہ یورپ میں آسان ہیں۔اور ہندوستان کے باہر تو کئی ممالک میں ان وسائل میں اور بھی کمی ہے جیسے افغانستان ہے یا ایران ہے یا ہندوستان سے باہر کے جزائر ہیں۔پھر ابھی تک ہماری جماعت میں ایسے لوگ شامل نہیں جو مالداری ہوں۔اور جو دُور دراز ممالک سے جبکہ ہوائی جہازوں کی آمد ورفت نے سفر کو بہت حد تک آسان کر دیا ہے، جلسہ سالانہ کے ایام میں قادیان پہنچ سکیں۔لیکن اگر ایسے لوگ ہماری جماعت میں شامل ہوں تو ان دور دراز ممالک کے لوگوں کیلئے بھی جہاں ہر قسم کے وسائل سفر آسانی سے میسر آ سکتے ہیں، یہاں پہنچنا کوئی مشکل نہیں رہتا۔اور زیادہ سے زیادہ ان کیلئے روپیہ کا سوال رہ جاتا ہے۔مگر ایسے لوگ ابھی ہماری