خطبات محمود (جلد 18) — Page 257
خطبات محمود سال ۱۹۳۷ء جب لوط کے متعلق لوگوں نے یہ کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیاں زنا کیلئے کفار کے سامنے پیش کر دی تھیں ، جب نوح کے متعلق لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی لڑکیوں سے بدکاری کی ، جب حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہا السلام پر لوگوں نے بہتان لگائے اور کہا کہ وہ لوگوں کا مال کھاتے اور حرام کاری میں مبتلا رہتے ہیں تو انہوں نے ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے یہ باتیں کیں جو اپنی کمزوری طبع کی وجہ سے یہ ان خیال کرتے تھے کہ دشمن جو بات کہ رہا ہے اُن کی تہہ میں کچھ نہ کچھ بات ضرور ہوگی اور میں جانتا ہوں کہ اسی قسم کی کمزور طبائع کو اُکسانے کا وہ ارادہ رکھتے ہیں۔لیکن بہر حال اگر وہ حق پر تھے تو انہیں چاہئے تھا کہ نام بتاتے لیکن جب وہ نام بتانے کیلئے تیار نہیں تو ہم یہ نتیجہ نکالنے پر مجبور ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے اور غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔مگر باوجود اس کے کہ مظالم کے متعلق ان کے جس قدر الزامات ہیں وہ بالکل غلط ہیں اور امور عامہ کی تحقیقات کی رو سے بھی درست ثابت نہیں ہوئے لیکن پھر بھی میرا ارادہ ہے کہ جھوٹے کو اس کے گھر تک پہنچانے کیلئے باہر کی جماعتوں سے ایک کمیشن مقرر کروں جو یہ تحقیقات کرے کہ کیا امور عامہ نے جو میرے پاس رپورٹ کی ہے وہ غلط ہے اور کیا فی الواقعہ محکمہ والوں نے ضروریات زندگی کے حصول سے جو دوسری جگہ سے بآسانی میسر نہیں آسکتی تھیں ان لوگوں کو محروم کرنے کی کوشش کی ہے؟ یا اور کسی طرح کوئی نا واجب دکھ دیا ہے یا واقعہ میں ان کے غیر احمدی مزدوروں کو کام کی کرنے سے منع کیا گیا اور کیا واقعہ میں ڈور بین سے ان کے مکان کے زنانہ حصہ کو دیکھا گیا ؟ مگر اس موقع پر میں جماعت کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سچائی کو اختیار کرے اور جھوٹ بول کر اپنے ایمان کو تباہ نہ کرے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت طبائع میں اشتعال ہے مگر یاد رکھو اشتعال کی حالت میں بھی کبھی کوئی ایسا کام نہ کرو جو تقویٰ کے خلاف ہو۔میں ایسے شخص کو ہرگز احمدی نہیں سمجھ سکتا جو یہ کہتا ہو کہ یہ جماعت بگڑ گئی اور اس کی اکثریت خراب اور گندی ہوگئی اور میں اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سنت پر عمل کرنے والا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب ڈاکٹر عبد الحکیم نے لکھا کہ آپ کی جماعت میں سوائے حضرت مولوی نورالدین صاحب کے اور کوئی نیک اور خدارسیدہ انسان نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے لکھا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ یہ جماعت صحابہ کی جماعت ہے اور اس میں ہے ہزاروں ایسے بندے موجود ہیں جن کی پیشانیوں پر وہی نور چمک رہا تھا جو صحابہ کی پیشانیوں پر تھا۔پس