خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 738 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 738

خطبات محمود ۷۳۸ سال ۱۹۳۶ ٹاٹ کے کپڑے پہن کر جنگل میں نکل جاؤ اور رونا شروع کر دو۔چنانچہ جنگل میں ہم سب اکٹھے ہو گئے ، مرد، عورتیں، بچے ، بوڑھے ، جانور غرض سب کے سب ایک میدان میں جمع ہو گئے۔تھوڑی ہی دیر کے بعد جب بچوں کو دودھ نہ ملا تو انہوں نے رونا شروع کر دیا، جانوروں کو چارہ نہ ملا تو انہوں نے چیخنا شروع کر دیا ، مردوں اور عورتوں نے چلانا شروع کر دیا اور سب نے مل کر کہرام مچادیا اور ایک ہی دعا مانگی کہ اے خدا! یہ عذاب ہم سے مل جائے ہم تو بہ کرتے ہیں۔چنانچہ صبح سے شام تک ہم دعا کرتے رہے اور خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ عذاب ہم سے دور کر دیا۔ہم تو اُسی دن سے آپ کا انتظار کر رہے تھے کہ کب آپ واپس آتے ہیں تا ہم آپ پر ایمان لائیں۔کیا تم سمجھتے ہو حضرت یونس علیہ السلام کے مقررہ عذاب کے دن کسی عورت نے یہ کہا ہو کہ یا اللہ ! میرے بچے کا بخار ٹوٹ جائے، یا کسی مرد نے یہ کہا ہو کہ یا اللہ! فلاں تجارت ہے اس میں مجھے خوب نفع ہو۔سب نے ایک ہی دعا مانگی اور وہ دعا یہ تھی کہ خدایا! یہ عذاب ہم سے مل جائے ہم تیرے حضور تو بہ کرتے ہیں اور تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں۔یہی آواز تھی جو مرد، عورت، بچہ، جوان، کمزور اور طاقتو ر غرض سب کی زبان سے نکل رہی تھی اور صبح سے شام تک اُن کی ایک ہی پکار تھی کہ الہی ! ہمیں معاف کر ، الہی ! اپنے عذاب کو ہم سے دور کر۔دیکھو وہ ایک دعا جو سب نے یک زبان ہو کر مانگی کیسی کارگر ثابت ہوئی۔یوں تو اُس شہر کے کفار بھی انفرادی کی طور پر کبھی کہہ دیا کرتے ہوں گے کہ یا اللہ ! ہمیں معاف کر مگر اُس دن جب سب ایک آواز کے ساتھ یہ کہہ اُٹھے کہ الہی ! ہمیں معاف کر تو خدا تعالیٰ نے اُن کی دعا کو قبول کیا اپنا عذاب اُن سے ہٹا لیا اور اپنے نبی کی پیشگوئی بدل دی۔اس واقعہ کو پیش نظر رکھ کر مجھے آج خیال آیا کہ ہم مؤمن ہیں اور مؤمن کو ہر چیز سے فائدہ اٹھانا چاہئے ہماری اُمت کا نام خدا تعالیٰ نے خَيْرُ الأمم رکھا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ساری کی اُمتوں کی خوبیاں ہمارے اندر جمع ہیں جب ساری اُمتوں کی خوبیاں ہمارے اندر جمع ہیں تو مجھے خیال آیا کہ ہم حضرت یونس علیہ السلام کی اُمت والی دعا کر کے دیکھیں ہم اُس کے بندے ہیں اور وہ ہمارا رب ہے وہ خالق ہے اور ہم مخلوق ہیں۔دنیا میں انسان کا اگر معمولی سا بھی نقصان ہوتا ہے تو وہ لٹھ لے کر کھڑا ہو جاتا ہے اور نوکر یا بیوی کو مارنا شروع کر دیتا ہے کبھی کھانے میں نمک زیادہ