خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 735 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 735

خطبات محمود ۷۳۵ سال ۱۹۳۶ دے دوں گا اور بنئے نے بھی اس سے تقاضا نہ کیا۔اب اُس نے اس شخص پر دولاکھ بیس ہزار روپیہ کی نالش کی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ سو داکٹھا ہوتا گیا اور اس نے اپنی نادانی سے سمجھا کہ بنیا مجھ سے رعایت کر رہا ہے۔تو بعض بیوقوف یہ سمجھتے ہیں کہ خدا نے فلاں شخص کو چونکہ نہیں پکڑا اس لئے اس بدی کے کر لینے میں کوئی حرج نہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کے پاس اُس کا سو د جمع ہورہا ہوتا ہے اور کسی دن اُس پر اکٹھی نالش ہوگی۔لیکن مؤمن کو خدا تعالیٰ جلدی سزا دے دیتا ہے تا کہ زیادہ سزا اس کیلئے جمع نہ ہو جائے۔مثلاً اگر تمیں چالیس روپے سُود کے جمع ہوتے ہی بنیا نالش کر دیتا تو اسے زیادہ سزا نہ ملتی لیکن اس نے سُود اس کے پاس جمع ہونے دیا تا کہ زیادہ سزا دلائی جا سکے۔تو اللہ تعالیٰ کا مؤمن سے یہ سلوک ہوتا ہے کہ وہ اُسے جلدی سزا دے دیتا ہے لیکن غیر مؤمن سے یہ سلوک نہیں ہوتا بلکہ خدا تعالیٰ اُسے سزا میں ڈھیل دیتا جاتا ہے تا کہ اُس پر زیا د عذاب نازل کرے۔لیلۃ القدر کے متعلق ارشاد اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اب رمضان خاتمہ پر ہے اور کل کا جو روزہ ہے اس میں شبہ ہے یعنی صحیح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ چھبیسواں ہے یا ستائیسواں کیونکہ بعض جگہ روزہ پہلے رکھا گیا ہے اس لئے گویا کل اور پرسوں دونوں دن رمضان کی ستائیسویں ہو سکتی ہے۔کل ستائیس تاریخ ان لوگوں کی ہے جنہوں نے چاند کو دیکھ کر ایک دن پہلے روزہ رکھا اور پرسوں ستائیسویں ہمارے لحاظ سے ہے۔ہمارے ملک کی مثال ہے کہ ” جوگی بھلا دو نالا بھے یعنی کوئی جوگی بھول کر کسی اور کے مکان پر چلا گیا تو اُس مکان والوں نے اُس کی خوب خاطر تواضع کی وہاں سے نکلا تو بھول کر کسی اور کے گھر چلا گیا وہاں بھی اس کی خوب خاطر تواضع ہوئی۔غرض جتنا جتنا وہ گھر بھول کر کسی اور کے گھر میں داخل ہوتا اُتنی ہی زیادہ اس کی خاطر تواضع کی جاتی کیونکہ لوگ سمجھتے کہ اس نے خدا کیلئے دنیا کو چھوڑا ہوا ہے آؤ اس کی 66 خدمت کر کے ثواب حاصل کریں۔اسی طرح مؤمن بھی بھولتا ہے تو دو نالا بھ والی مثال اُس پر صادق آتی ہے۔اب گویا رمضان کی دوستائیس تاریخیں ہمارے لئے جمع ہوگئی ہیں۔رمضان کی ستائیس تاریخ کو بالعموم روحانی علماء لیلتہ القدر قرار دیتے ہیں اور جب مؤمن بھول جاتا ہے اور وہ یہ خیال کر کے کہ ممکن ہے جسے میں چھپیں تاریخ سمجھتا ہوں وہ ستائیس ہو یا ممکن ہے ستائیس ہی