خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 587 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 587

خطبات محمود ۵۸۷ (۳۴ سال ۱۹۳۶ مؤمن کو امرالہی کے حصول کیلئے ہر وقت اور ہر قربانی کیلئے تیار رہنا چاہئے (فرموده ۱۸ ستمبر ۱۹۳۶ء) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - گو پچھلے جمعہ کا خطبہ پڑھنے کی وجہ سے میری طبیعت زیادہ خراب ہوگئی لیکن آج بھی میں نے یہی فیصلہ کیا کہ خطبہ خود ہی پڑھوں خواہ وہ کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو۔میں نے پچھلے خطبہ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ الہی جماعتیں قربانی کے ساتھ ترقی کیا کرتی ہیں اور تعداد اپنی ذات میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔چنانچہ قرآن کریم میں بھی ہمیں توجہ دلائی گئی ہے کہ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيْلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِاِذْنِ اللهِ ل یعنی بہت سی چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں جو بڑی جماعتوں پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے غالب آجاتی ہیں۔پس معلوم ہوا کہ تعدا دا پنی ذات میں کوئی چیز نہیں بلکہ اصل چیز امر اللہ ہے۔جسے اللہ تعالیٰ کا امر حاصل ہو جائے وہ جیت جاتی ہے اور جس کے خلاف اللہ تعالیٰ کا امر نازل ہو جائے وہ ہار جاتی ہے۔پس ہمیں اتنی کوشش اپنی فتح اور کامیابی کی غرض سے جماعت کو بڑھانے کی نہیں کرنی چاہئے جتنی کوشش کہ فتح اور کامیابی کے واسطے امر الہی کے حاصل کرنے کیلئے کرنی چاہئے۔میں نے اس فقرہ میں ایک شرط لگائی ہے جو معمولی نہیں بلکہ نہایت ضروری ہے۔میں نے کہا ہے کہ فتح و کامیابی کی غرض سے ہمیں