خطبات محمود (جلد 17) — Page 510
خطبات محمود ۵۱۰ سال ۱۹۳۶ میں تفرقہ اور شقاق ہے تم کامیاب نہیں ہو سکتے۔تم اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ اپنے اندر پیدا کرو جیت جاؤ گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ملک کی حالت دیکھ کر دردمند لوگ اس کے اردگرد جمع ہونے شروع ہو گئے اور انہوں نے اطاعت اور فرمانبرداری کا بہترین نمونہ دکھایا ایسا نمونہ کہ خود اس نے نپولین کی زندگی میں بھی تغیر پیدا کر دیا۔نپولین ایک دفعہ ایک بڑی جنگ کے بعد فرانس کے پاس اٹلی کے نیچے ایک جزیرہ میں قید کر دیا گیا۔کچھ لوگوں کی مدد سے آخر وہ آزاد ہوا اور فرانس کے ساحل پر اترا۔اُس وقت نئی حکومت قائم ہو چکی تھی اور نیا نظام تھا۔بادشاہ نے پادریوں کو بلایا اور ان کے ذریعہ جرنیلوں سے بائیل پر ہاتھ رکھ رکھ کر متمیں لیں اور جرنیلوں کے ذریعہ تمام سپاہیوں سے قسمیں لیں کہ وہ پوری طرح حکام کی اطاعت اور فرمانبرداری کریں گے۔بادشاہ نے یہ قسمیں اس لئے لیں کہ وہ جانتا تھا کہ نپولین نے لوگوں کے دلوں میں ایسی روح پیدا کر دی ہے کہ جب بھی نپولین ان کے سامنے آئے گا وہ نئی حکومت سے اپنے سارے تعلقات بھول جائیں گے اور اسی کے گرد جمع ہو جائیں گے۔اس طرح قسمیں لینے کے بعد جنرل نے (NAY) کو رئیس لشکر بنایا گیا اور وہ بیس ہزار سپاہی لے کر نپولین کے مقابلہ کو روانہ ہوا۔نپولین کے ساتھ صرف چندسو آدمی تھی اور وہ بھی اکثر زمیندار تھے جو لڑائی کے فن سے چنداں واقف نہ تھے اور ان کے پاس ہتھیاروں کی اتنی کمی تھی کہ بعض کے پاس صرف درانتیاں تھیں۔اتفاقاً نپولین کے دستہ اور شاہی فوج کی مڈ بھیڑ ایک ایسے مقام پر ہوئی جہاں درہ بہت چھوٹا تھا اور صرف چند آدمی کندھے سے کندھا ملا کر گزر سکتے تھے۔نپولین نے اپنے سپاہیوں کو حکم دیا کہ آگے بڑھو وہ آگے بڑھے تو شاہی فوج نے ان پر گولیاں چلائیں اور وہ مارے گئے۔پھر اُس نے بعض آدمی بھیجے تو وہ بھی مارے گئے۔آخر سپاہیوں نے اُسے کہا کہ آگے بڑھنے کی کوئی صورت نہیں۔دشمن سامنے کھڑا ہے اور وہ کی کہتا ہے کہ ہم بائیل پر ہاتھ رکھ کر اور قسمیں کھا کر آئے ہیں کہ نپولین کے سپاہیوں کو مار ڈالیں گے اور چونکہ دو چار سپاہیوں کے سوا ہم میں سے زیادہ بڑھ نہیں سکتے کیونکہ درہ چھوٹا ہے اس لئے وہ گولیوں سے ہلاک کر دیتے ہیں اور ہم مقابلہ بھی نہیں کر سکتے۔میں اس بات کی مثال دے رہا تھا کہ نپولین نے ان لوگوں میں سے کس طرح اطاعت اور فرمانبرداری کا مادہ پیدا کر دیا تھا۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب سپاہیوں نے کہا کہ شاہی فوج کے آدمی ہم پر گولی چلا کر ہمیں ہلاک