خطبات محمود (جلد 17) — Page 108
خطبات محمود ۱۰۸ سال ۱۹۳۶ء پس ہمارا فرض ہے کہ ہم سلسلہ کی عظمت اور اس کی مشکلات کے ازالہ کیلئے اللہ تعالیٰ حضور دعائیں کرتے چلے جائیں اور اس سے کہیں کہ اے خدا! اس کمزوری میں تو نے ہمیں پیدا کیا ہے۔ہم بے شک کمزور ہیں، ناتواں ہیں ، ناطاقت اور خطا کار ہیں لیکن ہم تیرے بندے ہیں۔تیرا حق ہے کہ جو چاہے ہم سے سلوک کرے مگر تیرے بندے جو قانون کو توڑتے ہوئے ہم پر ظلم کر رہے ہیں اُن کا حق نہیں کہ وہ ہمیں اپنے ستم کا نشانہ بنا ئیں۔ہم پر جس رنگ میں مظالم ہور ہے ہیں تو انہیں جانتا ہے۔بعض جگہ تو نے جواب دینے سے ہمیں روک رکھا ہے اور بعض جگہ بے طاقت بنا دیا ہے ایسی حالت میں سوائے اس کے ہم کیا کر سکتے ہیں کہ تیرے حضور التجاء کریں کہ ہم پر مظالم کرنے والے اور سلسلہ احمدیہ کو دنیا کی نگاہوں میں ذلیل اور حقیر کرنے والے خواہ حکام کے زمرہ میں شامل ہوں خواہ رعایا میں تو خود ان کا ہاتھ پکڑ اور ہمیں ان کے شر سے بچا۔ہم اپنی عزت نہیں چاہتے کیونکہ جب بھی کوئی خدا تعالیٰ کے دین میں داخل ہو جاتا ہے وہ اپنی عزت کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے ہمیں اپنی شوکت سے غرض نہیں کہ ہم تیرے دین کی خدمت اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ہمیں اپنی وجاہت سے غرض نہیں، اپنے وقار سے غرض نہیں مگر ایک چیز ہے جو ہم چاہتے ہیں اور وہ یہ کہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ انجام تک پہنچ جائے۔ہماری خواہش ہے تو یہ ، ہمارا ارادہ ہے تو یہ ، ہماری اُمنگ ہے تو یہ ، ہمارا مقصود ہے تو یہ ، ہمارا مطلوب ہے تو یہ کہ ہم چاہتے ہیں پھر دنیا میں محمد ﷺ کی حکومت ہو، پھر دنیا میں قرآن مجید کی حکومت ہو، پھر دنیا میں ہمارے رب کی حکومت ہو ، اس خدمت کے بدلہ میں اگر ہمیں کچھ ٹھہرت ملتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ کا انعام ہے۔ہم اس کے متلاشی نہیں نہ ہم اس کے سائل ہیں ہماری صرف ایک ہی غرض ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کا جلال دنیا میں قائم ہو۔پس اگر کوئی اس رستہ میں روک بنتا ہے تو ہماری دعا ہے کہ اے خدایا! تو اسے ہدایت دے یا اسے ہمارے رستہ سے ہٹا دے۔یاد رکھو! اگر تم سچے دل سے دعائیں کرو تو دنیا میں اتنے عظیم الشان تغیرات ہوں گے کہ تم حیران ہو جاؤ گے۔تم نے گزشتہ سال کو دیکھا کہ اس میں خدا تعالیٰ کے کتنے عظیم الشان نشانات جمع ہو گئے۔کوئٹہ کا زلزلہ ، شہید گنج کا واقعہ ، اٹلی اور ایسے سینیا کی لڑائی، جاپان، چین اور روس کے جھگڑے یہ سب گزشتہ سال کی دعاؤں کا نتیجہ تھے۔بے شک ان میں سے بعض کے متعلق