خطبات محمود (جلد 17) — Page 109
خطبات محمود 109 سال ۱۹۳۶ء مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں تھیں اور بعض خدا تعالیٰ کی تجلی قدرت کے ماتحت ظاہر ہوئے۔اور بے شک لوگ کہتے ہیں کہ کوئٹہ کی زمین میں لاکھوں برس پہلے زلزلہ کی تیاری شروع ہوگئی تھی پھر وہ تمہارے لئے کیونکر نشان بن گیا۔مگر وہ نادان نہیں جانتے کہ کیا وہ خدا جس نے کروڑوں سال پہلے کوئٹہ میں زلزلہ پیدا کرنے کے سامان پیدا کئے تھے اُسے یہ علم نہ تھا کہ اس وقت میرے بعض بندے ظالموں سے رہائی حاصل کرنے کیلئے دعائیں کر رہے ہوں گے ؟ جس خدا نے کی کوئٹہ میں زلزلہ کی تیاری لاکھوں کروڑوں سال پہلے کی تھی اُسے اُس وقت یہ بھی علم تھا کہ اس زمانہ میں میرے بندوں پر ظلم ہوگا، میرے مسیح موعود کو اپنی صداقت کیلئے آسمانی نشانوں کی ضرورت ہوگی۔پس اُس نے کروڑوں سال پہلے اِن ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے یہ تغیرات مخفی کر دئیے۔آخر خدا تعالیٰ نے جن دعاؤں کو قبول کرنا ہوتا ہے تو وہ ان کیلئے سامان بھی مہیا کر دیتا ہے۔جوی گورنمنٹیں لوگوں کو انعامات دینا چاہیں وہ پہلے سے اپنے بجٹ میں انعامات کی گنجائش رکھا کرتی ہیں۔مگر کوئی شخص ایسا نہیں ہوگا جسے حکومت انعام دے تو وہ کہے یہ انعام نہیں کیونکہ بجٹ میں حکومت نے پہلے سے اس کیلئے گنجائش رکھی ہوئی تھی بلکہ وہ اسے انعام ہی سمجھے گا۔یہی حال تقدیروں کا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ نے بھی ایک عرصہ سے مقدر کر رکھا تھا کہ کوئٹہ میں زلزلہ آئے لیکن یہ امر بھی وہ ہمیشہ سے جانتا تھا کہ اس وقت بعض بندے مجھ سے دعا کریں گے اور میں لوگوں کو اپنے قہر کا نشان دکھانے کیلئے یہ زلزلہ بھیجوں گا۔پس اگر اب بھی حقیقی طور پر دعائیں کی جائیں تو پہلے سال سے بھی زیادہ شاندار نتائج دیکھ سکتے ہو۔ضرورت اس بات کی ہے کہ تم استقلال سے دعاؤں میں لگے رہو۔وہ لوگ جو جذباتی باتوں سے متاثر ہو کر چند دن جوش دکھاتے اور پھر جھاگ کی طرح بیٹھ جاتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نہیں بلکہ اُس کے غضب کے مستحق ہوتے ہیں۔پس اپنے اندر بیداری اور ہوشیاری پیدا کرو، دوستوں کو ہوشیار اور بیدار کرو ، اپنے ہمسائیوں کو ہوشیار اور بیدار کرو اور کسی کو سُست ہو کر بیٹھنے مت دو پھر تم دیکھو گے کہ دنیا میں کس قدر تغیرات ہوتے ہیں میں نے پچھلے سال کچھ روزے مقرر کئے تھے اور اس سال بھی میرا ارادہ بعض روزے مقرر کروں مگر آج میں ان کا اعلان نہیں کرتا یہ اعلان پھر کروں گا۔آج صرف یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ خصوصیت سے دعاؤں میں لگ جاؤ اور بالخصوص یہ دعا کرو کہ اَللَّهُمَّ إِنَّا