خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 89 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 89

خطبات محمود ۸۹ سال ۱۹۳۶ء مگر محبت اور پیار سے ظلم کا مقابلہ بھی پیار سے کرو۔دیکھو! قرآن کریم نے اجازت دی ہے کہ جو لوگ تم پر ظلم کرتے ہیں اُن کا مقابلہ کرو مگر زیادتی کی اجازت نہیں دی۔پس تم کسی چیز سے نہ ڈرو مگر ظلم کرنے سے ضرور ڈرو۔اگر حکومت گرفت کرتی ہے تو مت ڈرو، اگر رعایا پکڑتی ہے تو مت ڈرو، اگر ماں باپ یا بیویاں یا اولاد تمہیں حق سے پھیرنا چاہتی ہے تو اس کا مقابلہ کرو۔غرض کسی خطرہ سے نہ ڈرو مگر خدا تعالیٰ کا خوف ہر وقت دل میں رکھو اور ہر وقت خیال رکھو کہ انصاف اور دیانت ہاتھ سے نہ جائے۔بہت سے انسان ظلم کے مقابلہ میں ظلم کرتے ہیں مگر تم ظلم کا مقابلہ انصاف اور دیانت سے کرو۔اپنے اندر بہادری پیدا کر و جولوگ بہادر ہو جاتے ہیں وہ ضرور دنیا کو مغلوب کر کے رہتے ہیں اور بہادری کے ساتھ اگر ایمان بھی ہو تو دیکھنے والا کانپ جاتا ہے۔ایک جنگ کے بعد رسول کریم ﷺ کو قتل کرنے کی غرض سے ایک شخص اسلامی لشکر کے پیچھے پیچھے بڑی دُور تک چلا آیا۔صحابہ ایک جگہ آرام کرنے کیلئے لیٹے تو انہوں نے غلطی۔رسول کریم ﷺ کیلئے پہرہ کا کوئی انتظام نہ کیا اور خیال کیا کہ تھوڑی دیر ٹھہرنا ہے اور اس جنگل میں کون حملہ کرنے آئے گا ؟ رسول کریم ﷺ بھی ایک درخت کے نیچے سو گئے وہ دشمن آیا اور آپ ہی تو کی تلوار جو درخت سے لٹک رہی تھی اُتار کر اُس نے آپ کو جگایا اور پوچھا کہ اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ آپ نے سادگی سے فرمایا اللہ ہے اور اس بہادرانہ ایمانی رنگ کا اُس پر ایسا اثر ہوا کہ اُس کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔آپ نے اُسے اُٹھایا اور پوچھا اب تمہیں کون بچا سکتا ہے؟ اس نے کہا آپ ہی رحم کریں تو کریں۔آپ نے فرمایا کہ نہیں اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتا ہے جاؤ چلے جاؤ۔تو بہادری اور ایمان بڑا رعب پیدا کر دیتے ہیں۔پس یہ دونوں چیزیں اپنے اندر پیدا کرو کہ یہ دونوں جس کے اندر جمع ہو جائیں اس کے سامنے تمام دنیا کی طاقتیں خس و خاشاک کی مانند بہتی چلی جاتی ہیں اور جس طرح آندھی کے آگے تنکے اُڑتے پھرتے ہیں یہی حالت تمام طاقتوں کی اُس کے آگے ہوتی ہے۔اس بات کو اچھی طرح سمجھ لو کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے کس لئے پیدا کیا ہے۔کسی پر ظلم نہ کرو اور جتنی طاقت ملتی جائے ثمر ور درخت کی طرح اتنے ہی جھکتے جاؤ کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسی لئے پیدا کیا ہے۔اور اگر اس غرض کو تم پورا نہیں کر سکتے تو جس طرح پہلے لوگ اس کی لعنت کے مور د ہو گئے اسی طرح تم ہو گے۔پس اپنے دلوں میں عہد کرو کہ خدا تعالی تمہیں