خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 602 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 602

خطبات محمود ۶۰۲ سال ۱۹۳۶ میرے نزدیک صحیح طریق جذبات کے اظہار کا یہ ہے کہ دوستوں کو قربانی کی تحریک کی جائے ایسی باتوں سے کیا فائدہ کہ ہم دکھا دیں گے ، ہم بتا دیں گے، ہم دنیا کو ہلا دیں گے یہ ایک بے فائدہ اور لغو بات ہے۔میرا خیال ہے کہ ایسے مقرر سے اگر اُسی وقت کوئی پوچھ بیٹھے کہ آپ کیا دکھا دیں گے؟ تو وہ یہی کہیں گے کہ ابھی سوچا نہیں ہم آئندہ سوچیں گے اور جب سوچ کر بھی کوئی فیصلہ کرنا ہے تو پہلے ہی سے دعوے کرنے سے کیا فائدہ؟ میرے نزدیک اس زمانہ میں صحیح طریق جذبات کے اظہار کا یہ ہے کہ ایسے موقعوں پر جماعت کے دوستوں کو تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی جائے دشمنوں کے سارے حملوں کا علاج تحریک جدید میں موجود ہے۔پس انہیں بتایا جائے کہ جس قد ر کرنے والی باتیں ہیں وہ تمہارے امام نے تمہیں بتادی ہیں کیا تم نے ان باتوں پر عمل کر لیا ؟ اگر کیا ہے تو اور کرو۔اگر نہیں کیا تو ان پر جلدی عمل کرو کہ انہیں باتوں میں ان تمام رفتن کا علاج ہے۔پس تحریک جدید کے مختلف پہلو جو قربانیوں کے ہیں انہیں لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے اور انہیں توجہ دلائی جائے کہ جنہوں نے ابھی تک اس تحریک پر عمل نہیں کیا وہ عمل کریں۔یہ ایک صحیح ذریعہ قربانی پیش کرنے کا ہو گا مگر اس قربانی کا دعویٰ کرنا جس قربانی کا مطالبہ ہی نہ ہو یا جس قربانی کی نوعیت پر خود بھی غور نہ کیا ہو انسان کو نکما بنادیتا ہے اور اُس کے دل پر زنگ لگا دیتا ہے۔ایک شخص جو جانتا ہی نہیں کہ کیا کریں گے وہ اگر کہتا ہے کہ ہم مر جائیں گے ، ہم مٹ جائیں گے، ہم مٹادیں گے، ہم ہلا دیں گے، ہم دکھا دیں گے، ہم بتا دیں گے تو وہ بیہودہ اور لغو دعوے کرتا ہے اور نہ خود جانتا ہے کہ کس طرح پہلا دیں گے اور نہ وہ جانتے ہیں جو اُس کی تقریرین رہے ہوتے ہیں کہ کس طرح پلا دیں گے، صرف اپنے ہی دل میں وہ دونوں پل رہے ہوتے ہیں۔تو صحیح طریقہ یہ ہے کہ تمہارے سامنے جو پروگرام رکھا گیا ہے اور جو تمہارے امام نے تمہارے سامنے پیش کیا ہے اُس پر عمل کرو اور لوگوں کو بتاؤ کہ یہ حملے اس لئے ہورہے ہیں کہ تم سکیم کے فلاں فلاں حصے پر عمل نہیں کرتے۔پھر اُس حصہ کے متعلق دلائل دو، اُس کی تفصیلات کو بیان کرو۔اُس کے نتائج اس کی خوبیاں اور اُس کے اثرات واضح کرو اور لوگوں کو توجہ دلاؤ کہ جب وہ قربانیوں کیلئے تیار ہیں تو کیوں تحریک جدید کے ماتحت قربانیاں نہیں کرتے۔یہ وہ قربانی کی تحریک ہے جو جائز اور مفید ہے۔پس ایک مفصل سکیم تمہارے سامنے موجود ہے اس سے فائدہ اُٹھاؤ خالی