خطبات محمود (جلد 17) — Page 603
خطبات محمود ۶۰۳ سال ۱۹۳۶ جذبات کے اظہار کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پس یہاں کا جلسہ ریزولیوشن اور اظہار اخلاص کی حد تک جائز ، مفید اور موجب ثواب تھا لیکن اس سے زائد اگر کوئی خالی دعوے کئے گئے ہیں تو وہ بے فائدہ تھے۔قربانی کیلئے تمہارے سامنے ایک سکیم موجود ہے اُس پر عمل کرو اور لوگوں کو بھی توجہ دلاؤ کہ وہ اس کے مطابق اپنی زندگیاں بنا ئیں اس کا دینی فائدہ بھی ہوگا، دنیوی فائدہ بھی ہوگا اور پھر ثواب الگ رہا جو تحریک کرنے والوں کو ملے گا۔دوسری بات جس کا ذکر میں آج کرنا چاہتا ہوں وہ قادیان میں احرار کے جلسہ کرنے کی کوشش کے متعلق ہے۔ہمیشہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد قادیان میں احرار جلسہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہماری جماعت میں بھی جوش پیدا ہو جاتا ہے۔ایسے موقع پر جوش کا پیدا ہونا ایک طبعی امر بھی ہے کیونکہ قادیان ہمارا مقدس مقام ہے اور ہم یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ لوگ یہاں آئیں اور ان کا مقصد صرف یہ ہو کہ وہ ہمارے بزرگوں کو گالیاں دیں۔گورنمنٹ کے بعض افسر کہا کرتے تھے کہ ہم کسی کو قادیان آنے سے کیونکر روک سکتے ہیں اور میرا جواب ہمیشہ یہ ہوا کرتا ہے کہ قادیان آنے سے کون روکتا ہے یا کون کہتا ہے کہ کسی کو قادیان آنے کی سے روکیں ہم تو یہ کہتے ہیں کہ قادیان آ کر گورنمنٹ انہیں شرارت کرنے سے روکے۔کیا کوئی گورنمنٹ کا افسر یہ جرات رکھتا ہے کہ وہ یہ کہہ سکے کہ ہم کیونکر کسی کو قادیان میں آکر شرارت کرنے سے روک سکتے ہیں؟ حکومت کا کوئی بڑا یا چھوٹا افسر یہ فقرہ دُہرانے کی جرات نہیں کر سکتا کہ ہم کسی کو قادیان آ کر شرارت کرنے سے کیونکر روک سکتے ہیں بلکہ میں کہتا ہوں یہ بھی نہیں میں اس حد سے بھی نیچے اُترتا ہوں اور کہتا ہوں کہ لوگوں کو قادیان آ کر ہمارے دل دُکھانے سے روکیں۔حکومت کا کوئی افسر یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ ہم کیونکر لوگوں کو قادیان میں آکر آپ کا دل دُکھانے سے روک سکتے ہیں۔اس لئے کہ اس کے اپنے اعمال موجود ہیں جن میں اس سے بہت کم دل دُکھانے والے افعال کو اس نے روکا۔مسلمان گائے ذبح کرتے ہیں چیز ان کی اپنی ہوتی ہے، روپیہ انہوں نے خرچ کیا ہوتا ہے، زمین ان کی اپنی ہوتی ہے لیکن گورنمنٹ آگو دتی ہے اور کہتی ہے کہ ہندو کا دل رکھتا ہے۔ہم پوچھتے ہیں کیا ہندو کا دل ہوتا ہے؟ ایک مسلمان اور پھر احمدی کا دل نہیں ہوتا ؟ تم گائے کے ذبح کرنے پر تو پابندی عائد کر دیتے ہو کہ فلاں جگہ کرنی چاہئے اور فلاں جگہ نہیں ہم یہ