خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 504

خطبات محمود ۵۰۴ ۲۹ سال ۱۹۳۶ مؤمن کو کامل اطاعت اور فرمانبرداری کرنی چاہئے تحریک جدید کے ذریعہ جماعت احمدیہ کا امتحان ہو رہا ہے اس میں کامیاب ہونے کی کوشش کرو (فرموده ۷/اگست ۱۹۳۶ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - سب سے پہلے تو میں اس بات پر اظہار افسوس کرتا ہوں کہ بعض دوست سٹیشن پر آج گئے تھے اور میں نے اُن سے مصافحہ نہیں کیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کل میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کو پا لوضاحت اس بات کی ہدایت کر دی تھی کہ چونکہ جمعہ کا دن ہوگا اور قادیان پہنچ کر نہانا دھونا، کپڑے بدلنا اور پھر کھانے کا وقت ہونے کی وجہ سے کھانا کھانا ہوگا اس وجہ سے زیادہ وقت سٹیشن پر خرچ نہیں کیا جاسکتا اس لئے آپ تار دے دیں کہ دوست سٹیشن پر استقبال کیلئے نہ آئیں۔انہوں نے پوچھا کیا یہ مطلب ہے کہ مصافحہ نہ کیا جائے۔میں نے کہا یہ بات مجھے زیادہ شرمناک معلوم ہوتی ہے کہ دوست آئیں مگر میں اُن سے مصافحہ نہ کروں اس لئے یہ نہ لکھا جائے کہ مصافحہ نہ ہو بلکہ یہ لکھیں کہ دوست سٹیشن پر ہی نہ آئیں لیکن جب میں قادیان پہنچا تو میں دیکھا کہ کچھ دوست سٹیشن پر استقبال کیلئے کھڑے ہیں۔میں نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو ہدایت بھجوا دی تھی۔اس پر مقامی امیر صاحب سے میں نے