خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 423

خطبات محمود ۴۲۳ سال ۱۹۳۶ وہ نہ سمجھیں تو یاد رکھیں کہ میرا یہ تذلل اور صلح پسندی اس لئے نہیں کہ میں کسی سے ڈرتا ہوں۔میں نہ اُن سے ڈرتا ہوں نہ اُن کے مددگار حکام سے۔میں صرف خدا تعالیٰ سے ڈرتا ہوں اور اُسی کی خوشنودی اور اسلام کی طرف سے نیک نمونہ پیش کرنے کیلئے یہ تجویز پیش کر رہا ہوں۔اب اس کے با وجود جو شخص صلح کیلئے تیار نہیں وہ یادر کھے کہ ہم لڑائی کیلئے بھی تیار ہیں اور باوجود اس کے کہ ہم ان کی طرح جھوٹ اور قانون شکنی سے کام نہ لیں گے پھر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے دشمن ہمیں ہر میدان میں کامیاب پائیں گے۔انشَاءَ اللهُ ( الفضل یکم جولائی ۱۹۳۶ء)