خطبات محمود (جلد 17) — Page 738
خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۷۲۹ سال ۱۹۳۶ء پس میں اپنے لئے نہیں مانگتا اور نہ ہی اس کی مجھے عادت اور ہمت ہے جو خدا کیلئے دیتا ہے وہ دے اور اس کا بدلہ خود خدا ہوگا ۔ خدا پر ہی اسے تو کل رکھنا چاہئے اگر وہ چاہے تو اسے دنیا بھی دے دے اور چاہے تو انعام آخرت پر ملتوی رکھے ۔ بہر حال جو اخلاص سے قربانی کرتا ہے اُس کی قربانی ضائع نہیں جاتی ۔ زمین مٹ سکتی ہے، آسمان مٹ سکتا ہے، سورج مٹایا جا سکتا ہے مگر خدا کے بندہ کا خدا کیلئے ڈالا ہوا دانہ بھی ضائع نہیں جاسکتا وہ ضرور نکلتا ہے خواہ اس دنیا میں نکلے اور خواہ آخرت میں ۔ مؤمن کی قربانی کو کوئی ضائع نہیں کر سکتا پس میرے مخاطب وہی ہیں جو خدا کیلئے قربانی کرتے ہیں نہ کہ کہ میرے لئے اور قربانی کرتے رتے وقت وقت خدا خدا کو کو مدن مد مد نظر رکھتے ہیں نہ کہ دنیا کو ۔ ۔ ان کو بشارت ہو کہ ہر شخص اپنی قربانی اور ایثار کے مطابق بدلہ لے گا خدا تعالی کسی کا قرض نہیں رہنے دیتا وہ ضرور اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی روحانی رنگ میں بھی اور عرفانی رنگ میں بھی ، تقویٰ کے رنگ میں بھی اور قوت عمل کے رنگ میں بھی ضرور بدلہ دے گا۔ یہ وہی بہتر جانتا ہے کہ کسے کس رنگ میں بدلہ دینا مفید ہو سکتا ہے، وہ خوب جانتا ہے کہ بعض لوگوں کیلئے علم اور بعض کیلئے مال اور بعض کیلئے اطمینان قلب ٹھوکر کا موجب ہو جاتا ہے۔ پس وہ کیوں اپنے بندے کو ٹھوکر دے۔ نادان سمجھتا ہے کہ اگر اسے ایک خاص صورت میں انعام نہیں ملا تو اسے کچھ نہیں ملا حالانکہ اس کیلئے اس صورت میں انعام کا نہ ملنا ہی انعام کا ملنا ہوتا ہے۔“ ( الفضل ۱۲ دسمبر ۱۹۳۶ء) 66 ا بخاري كتاب فضل ليلة القدر باب تحرى ليلة القدر في الوتر (الخ) صفحه ۳۲۴،۳۲۳ حدیث نمبر ۲۰۱۸ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية بخاری کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اتى اهله صفحه ۱۰۹ احدیث نمبر ۶۳۸۸ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية بخاری کتاب الايمان باب الزكوة من الاسلام صفحه احدیث نمبر ۴۶ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية ، مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۱۴۳ بیروت ۱۹۹۴ء مسلم كتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلوة ۔۔۔ (الخ) صفحه ۲۴۱ حدیث نمبر ۱۳۴۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية ه بخاری کتاب الرقاق باب التواضع صفحه ۱۱۲۷ حدیث نمبر ۶۵۰۲ مطبوعہ دار السلام رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية بخاری کتاب الصلح باب الصلح فى الدية صفحه ۴۴۱ حدیث نمبر ۲۷۰۳ مطبوعه دار السلام رياض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية الله کے بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبي عليهم يعطى المؤلفة (الخ) صفحه ۵۲۳ حدیث نمبر ۳۱۴۷ مطبوعہ دار السلام رياض ۲۰۰۰ء الطبعة الثانية