خطبات محمود (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 569 of 772

خطبات محمود (جلد 17) — Page 569

خطبات محمود جلد نمبر ۱۷ ۵۶۰ ۳۲ سال ۱۹۳۶ء ہمارا ما لو لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ہے فرموده ۲۸ را گست ۱۹۳۶ء بمقام دھرم ساله ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :- چونکہ دو دن سے مجھے گلے کے درد کی شکایت ہے اس لئے میں آج کے خطبہ میں ایک چھوٹا سا مضمون بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ پچھلے جمعہ میں نے الفضل میں ایک دلچسپ بحث دیکھی اور وہ یہ کہ جماعت احمد یہ کا ماٹو کیا ہونا چاہئے؟ اس مضمون پر دو دوستوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جو اخبار الفضل میں شائع ہو چکے ہیں اور یہ دونوں اصحاب میرے ماموں ہیں ۔ اسی ماٹو کے بارہ میں ایک تیسرا مضمون بھی میری نظر سے گزرا ہے جس کے بارہ میں مجھے ابھی تک یہ علم نہیں ہے کہ وہ اخبار میں بھی شائع ہوا ہے یا نہیں ؟ ماٹو کے بارہ میں جو دو مضمون اخبار میں شائع ہو چکے ہیں ان میں ایک مضمون میں تو یہ بیان کیا گیا ہے کہ ہمارا ماٹو فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ“ ہے م ہونا چاہئے اور دوسرے مضمون میں یہ بتلایا گیا ہے کہ ہمارا صحیح نظر جس کو دوسرے الفاظ میں ماٹو یہ خطبہ دھرم سالہ کا ہے۔ ایک دوست نے جن کو لکھنے کی مشق نہ تھی لکھا ہے اس وجہ سے کئی جگہ مضمون حذف ہو گیا ہے۔ میں نے کسی قدر کردی۔ در اصلاح کر دی ہے اور اس خیال سے کہ تھوڑا، بالکل نہ ہونے سے اچھا ہوتا ہے اسے شائع کرنے کیلئے بھجوا رہا ہوں ۔ بہر حال یہ دوست شکریہ کے مستحق ہیں۔ خاکسار - مرزا محمود احمد